Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:02 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان کو بیرون ملک میں جیتنے کا بھروسہ نہیں : ہیڈن

 

میلبورن ،24 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق سلامی بلے باز میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں اس بات کا اعتماد ہی نہیں ہے کہ وہ غیر ملکی زمین پر جیت درج کر سکتی ہے اور موجودہ سیریز میں اہم موقعوں پر اس کے کھلاڑی مکمل طور پر بے بس نظر آئے ہیں۔ ہندوستان کی کارکردگی غیر ملکی دوروں پر ہمیشہ خراب رہی ہے اور موجودہ آسٹریلیا کا دورے پر ٹیم چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں 2۔0 سے پیچھے ہے ۔ میتھیو ہیڈن نے ایک کالم میں لکھا کہ ہندوستانی ٹیم کو اس بات کا اعتماد ہی نہیں ہے کہ وہ غیر ملکی زمین پر جیت درج کر سکتی ہے۔ میچ شروع کرنا ہو یا اننگز کا اختتام، اہم موقعوں پر اس کے کھلاڑیوں میں جارحیت دکھائی ہی نہیں دیتی ہے ۔ہیڈن نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم ہر بات پر ایشو بنا رہی ہے اور اس وقت ٹیم کا ماحول بھی مثبت دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ میتھیو ہیڈن نے ایشانت شرما کے ہندوستانی کھانا نہ ملنے پر کھڑے کئے گئے ہنگامہ کا بھی ذکر کیا ۔ میتھیو ہیڈن نے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں شکھر دھون اور وراٹ کوہلی کے درمیان ہوئے تنازعہ پر کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیم کا رویہ کیسا ہے۔ انہوں نے کہاشکھر دھون نمبر چار پر بیٹنگ کرنے کے لیے نہیں آئے جو ان کی سوچ کو ظاہر کرتا ہے ۔دھون کے اس فیصلہ سے ٹیم انڈیا میں تذبذب کی صورتحال پیدا ہو گئی جو اس مضبوط ٹیم کی خامیوں کو ظاہر کرتی ہے ۔سابق آسٹریلیائی اوپنر نے ساتھ ہی کہا کہ ہندوستانی ٹیم حریف ٹیم کو سلیجنگ کے ذریعے اکسانے کی کوشش کر رہی تھی جو انہی پر بھاری پڑ گیا۔ اگرچہ ہیڈن نے ہندوستانی بلے بازوں کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم گیند بازی کے معاملے میں اچھی ہے لیکن جب بات بلے بازی کی ہو تو ٹیم انڈیا کے پاس مرلی وجے، وراٹ جیسے اچھے کھلاڑی ہیں۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment