Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:34 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان کے خلاف بیان بازی سلیجنگ نہیں مذاق :وارنر

 

میلبورن 24 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے خلاف با سنگ ڈے ٹسٹ سے پہلے آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پریکٹس میں اپنی فٹنس کے اشارہ دیئے ہیں اور واضح کیا ہے کہ مہمان ٹیم کے خلاف میدان پر ہونے والی بیان بازی سلیجنگ نہیں بلکہ ایک مذاق کا حصہ ہے۔آسٹریلیائی ٹیم حریف ٹیم کو اکسانے اور سلیجنگ کیلئے معروف ہے جس سے وہ حریف کھلاڑیوں پر ذہنی دباؤ بنانے کی کوشش کرتی ہے لیکن میزبان ٹیم کے اہم بلے باز وارنر نے اسے مذاق بتایا ہے۔ جمعہ سے شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹسٹ سے قبل وارنر اور شین واٹسن نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور میچ میں حصہ لینے کے اشارہ دیے۔ وارنر نے کہا کہ میچ کے دوران یہ ضروری ہوتا ہے کہ حریف ٹیم کا کھلاڑی بات کرے۔ تھوڑا بہت مذاق ضروری ہوتا ہے۔ یہ تو ہوگا ہی۔ کچھ کھلاڑی آپ کی بات پر رد عمل نہیں کرتے ہیں لیکن جب کرتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ وہ آپ کی بات سن رہے ہیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ آپ کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔ وارنر نے کہا کہ میں ان پر دباؤ بناتا ہوں تاکہ وہ بھی مجھے میری بات کا جواب دیں۔ لیکن دوسری زبان میں بات کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ یہ تھوڑا مشکل ہوتا ہے لیکن ہمارا مقصد سلیجنگ کرنا نہیں بلکہ مذاق کرنا ہوتا ہے ۔واضح رہے کہ ایشز کے دوران وارنر سلیجنگ کرنے والے آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں سب سے آگے تھے۔ یہاں تک کی میدان کے باہر بھی انگلینڈ کے کھلاڑی جوناتھن ٹراٹ کے ساتھ ان کی بحث ہوئی تھی۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز وارنر کو برسبین ٹسٹ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ان کے تیسرے ٹسٹ میں کھیلنے پر شبہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر واٹسن کی فٹنیس کی صورتحال بھی مشکوک بنی ہوئی تھی۔ لیکن وارنر نے تمام اندیشوں پا بندی لگاتے ہوئے کہا کہ وہ میچ میں حصہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اب اچھا محسوس کر رہا ہوں اور میچ کے لیے بھی تیار ہوں ۔وارنر نے کہا کہ میں نے اسپنروں کے ساتھ پریکٹس کیا تاکہ دیکھ سکوں کہ میں گیند کو ہٹ کر سکتا ہوں یا نہیں۔ اگرچہ مجھے اب بھی کچھ ورم محسوس ہو رہی ہے۔ لیکن میں اپنے درد پر قابو پا سکتا ہوں اور با سنگ ڈے ٹسٹ میں کھیلوں گا ۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کئے گئے نئے کھلاڑی جو بنرس میچ میں مشیل مارش کی جگہ لیں گے۔دوسرے ٹسٹ میں زخمی ہوئے وارنر آسٹریلیا کی بلے بازی آرڈر کا اہم حصہ ہیں اور میلبورن ٹیسٹ کیلئے ان کے متبادل کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔ ایسے میں وارنر کے ایک بار میچ میں اترنے سے میزبان ٹیم کافی مضبوط ہوگی۔ اگرچہ ٹیم میں زخمی کھلاڑیوں میں اب بھی کئی نام ہیں جس میں مشیل ا سٹارک اور واٹسن نے نیٹ پر پریکٹس کی لیکن اس دوران انہوں نے کسی باونسر کی مشق نہیں کی ۔ مشق کے دوران ان کے ہیلمیٹ پر گیند لگی تھی جس سے فلپ ہیوز حادثے کی یادیں تازہ ہو گئی تھی۔ وارنر نے آل راؤنڈر واٹسن کی فٹنس کے تعلق سے کہا کہ یہ ایک کھلاڑی کے طور پر بلے پر گیند کو احساس کرنے کا کھیل ہے۔ واٹسن مشق کر رہے ہیں اور میں نے بھی انہیں دیکھا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ نیٹ پر انہوں نے زبردست مشق کی ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ رن بنانا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف مارش کے ہاتھ پر چوٹ لگنے سے ان کے کھیلنے پر صورتحال تھوڑی تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ اس درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہوئے تیز گیند باز ریان ہیرس نے بھی چوٹ سے نجات حاصل کرلی ہے۔ ایسے میں ہندوستانی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ ہندوستان سیریز میں صفر۔ دو سے پیچھے ہے اور تیسرا ٹسٹ جیت کر آسٹریلیا کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ سیریز میں ناقابل تسخیر سبقت قائم کرے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment