Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:56 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

فیفا کی صدارت پر حکام اور بلیٹر کے درمیان خفیہ گفتگو

 

منیلا22دسمبر(آئی این ایس انڈیا)فٹبال کے عالمی ادارے فیفا کے اہلکاروں اور اس کے صدر سیپ بلیٹر کے درمیان صدر کے مستقبل کے بارے میں پوشیدہ بات چیت ہوئی ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ گفتگو جس میں فٹبال کنفیڈریشن کے بہت سے نمائندے شامل ہیں، اکتوبر سنہ 2013میں فٹبال ایسوسی ایشن کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے موقعے پر شروع ہوئی تھی۔اس کے بعد بلیٹر نے واضح کیا تھا کہ وہ مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شامل ہوں گے اور پانچویں بار اس ادارے کی سربراہی کرنا چاہیں گے۔جوں جوں انتخابات کے لیے امیدوار کی 29جنوری کی ڈیڈ لائن قریب آتی جا رہی ہے، فیفا کی انتظامیہ میں ادارے کی سمت اور سربراہ کے موضوع پر تشویش نظر آ رہی ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں منیلا میں بات کرتے ہوئے بلیٹر نے کہا تھا کہ فیفا کو بنانے والی چھ کنفیڈریشنز میں سے انھیں پانچ کی حمایت حاصل ہے۔ورلڈ کپ منعقد کرانے کے لیے لگائی جانے والی بولیوں سے پیدا شدہ بحران کے اثرات دور رس ہو سکتے ہیں۔اس معاملے میں اخلاقیات کمیٹی کے جانچ سربراہ مائیکل گارشیا نے گذشتہ ہفتے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انھوں نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھاکہ فیفا کے انصاف کے نظام میں آزادی کی کمی ہے اور ان کا خیال ہے کہ تنظیم کا کلچر ناقابل اصلاح ہے۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ طرح طرح کے سکینڈلوں سے لڑتے لڑتے مسٹر بلیٹر بہت زیادہ تھک چکے ہیں۔فیفا کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تازہ واقعات کی روشنی میں کئی نئے چیلنج ان کی امیدواری کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔سوال یہ پوچھا جا رہا ہے کہ اگر بلیٹر مئی میں ہونے والے انتخابات میں صدارتی امیدوار نہیں بنتے ہیں تو کیا وہ ان پانچ کنفیڈریشنز کے کسی صدر کی امیدواری کی حمایت کریں گے جن کے بارے میں انھوں نے عوامی سطح پر کہا تھا کہ انھیں ان کی حمایت حاصل ہے؟۔یوروپین یونین کنفیڈریشن بلیٹر کے صدر بنے رہنے کے ارادے کی مخالف رہی ہے۔ایف اے چیئرمین گریگ ڈائک سمیت یورپین فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہوں نے بلیٹر سے جون میں ساوپاؤلو میں کہا کہ انھیں کھیل کے حق میں انتخابات سے علیحدہ ہو جانا چاہیے۔اس کے باوجود ابھی تک اس کی جانب سے کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ مائیکل پلاٹینی نے جولائی میں کہا تھا کہ وہ امیدوار نہیں ہوں گے۔

 

...


Advertisment

Advertisment