Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 02:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

2015ورلڈ کپ کے برانڈ امبیسڈر بنے سچن تندولکر

 

دبئی،22دسمبر(آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے بڑے کرکٹر اور ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے سچن تندولکر کو ہر چار سال میں ہونے والے اس کرکٹ مقابلے کاآج مسلسل دوسری بار ٹورنامنٹ کابرانڈایمبیسڈر بنایا گیا۔آئی سی سی نے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سچن تندولکر کو آج ورلڈ کپ 2015کا ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کیا۔یہ مسلسل دوسری بار ہے جب ہندوستانی ا سٹار کو آئی سی سی کے اس اولین ٹورنامنٹ کا ایمبیسڈ مقرر کیا گیا ہے۔اس سے پہلے 2011میں بھی انہوں نے یہ کردار نبھایا تھا۔ایمبیسڈر کے اپنے کردار میں تندولکر ٹورنامنٹ کی پروفائل بڑھانے کیلئے آئی سی سی کے مختلف پہلوؤں کوحمایت دیں گے۔آئی سی سی ورلڈ کپ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا کھیل انعقاد ہے جو 14فروری سے 29مارچ کے درمیان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منعقد کیا جائے گا۔تندولکر نے 200ٹیسٹ، 463ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20بین الاقوامی میچوں میں کھیلنے کے بعد گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔انہوں نے اپنے 24سال کے کیریئر میں بین الاقوامی کرکٹ میں 34357رنز بنائے جس میں 100سنچری بھی شامل ہیں۔تندولکر نے چھ عالمی کپ میں حصہ لیا اور 2011میں پہلی بار عالمی چمپئن ٹیم کا حصہ بنے۔ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ تندولکر کے نام ہے۔انہوں نے 45میچوں میں 56.95کے اوسط سے 2278رنز بنائے ہیں۔انہیں آئی سی سی ورلڈ کپ 2003میں 673رن بنانے کیلئے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا تھا۔ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں اپ رنر رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹورنامنٹ کے ساتھ ورلڈ کپ کو لے کر جوش بڑھتا جا رہا ہے اور اس سال کے میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈکھیل کی ثقافت، کرکٹ کی شاندار خصوصیات اور ناظرین کیلئے جانے جاتے ہیں۔ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانا ہر بین الاقوامی کرکٹر کا خواب ہوتا ہے اور ٹورنامنٹ میں سب سے بہترین کھلاڑی اور ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔تندولکر نے کہا کہ چمپئن ٹیم کی ورلڈ کپ اٹھاتے ہوئے تصویر دنیا بھر کے بہت سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور انہیں اپنے خواب کو سچ کرنے کیلئے ترغیب دیتی ہے۔ایسا خواب جو میں2011کی عالمی چمپئن ہندوستانی ٹیم کا حصہ بن کر 22سال بعد مکمل کر پایا۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ تندولکر اس ٹورنامنٹ کیلئے ایمبیسڈر ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو خوشی ہے کہ اس کے سب سے بڑے اور مشہور ٹورنامنٹ کیلئے سچن پھر سے ایمبیسڈر بنے ہیں۔سچن اپنے دم خم، محنت، قابلیت، شخصیت اور عزم سے نہ صرف کسی ایک ملک کے کھلاڑیوں بلکہ تمام کھلاڑیوں کیلئے ایک مثال ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment