Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:03 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

میدان پر نفسیاتی جنگ سود مند: مشیل جانسن

 

میلبورن22دسمبر(آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی فاسٹ بولر مشل جانسن کا ماننا ہے کہ کرکٹ میدان پر مخالف کھلاڑیوں میں دہشت پیدا کرنے کیلئے نفسیاتی جنگ اہم ہے اور اس کیلئے مقابلے میں گیند اور لفظ دونوں کا استعمال کرنے سے نہیں ہٹنا چاہئے۔ہندوستان کو موجودہ سیریز میں بلے اور گیند سے پریشان کرنے والے فاسٹ بولر جانسن نے کرک انفو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی بار جب ہم میدان پررہتے ہیں تو بیکار کی باتیں کرتے ہیں،کئی بار ہم اس امید میں کچھ ایسی باتیں کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس سے بلے بازپریشان ہوگا،ہم کوشش کرتے ہیں کہ وہ اپنے رویے کے بارے سوچنے لگے یا پھر اسے ایک اور شارٹ پچ گیند کا سامنا کرنا پڑے گا،یہ سب دماغی کھیل ہے۔جانسن نے کہا کہ کئی بار ہو سکتا ہے کہ یہ ٹی وی پر تھوڑا مختلف نظر آئے،ہو سکتا ہے یہ ایسا نظر آئے کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف سخت رویہ اپنا رہے ہیں یا ہو سکتا ہے کہ ایسا لگے کہ ہم نے حدود تجاوز کی ہیں لیکن ہم ہمیشہ حدود میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔جانسن کی برسبین میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ہندوستانیوں کے ساتھ میدان میں ان بن ہو گئی تھی۔ہندوستانی کھلاڑیوں نے بھی بدلے میں ان پر چھینٹا کشی کرنے میں کسر نہیں چھوڑی۔اس تیز گیند باز نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 88رنز بنائے اور چار وکٹ لئے جس سے آسٹریلیا یہ میچ جیت کر سیریز میں 2-0کی برتری بنانے میں کامیاب رہا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment