Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:28 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سلامی بلے باز گمبھیر اور طوفانی یوراج کا کیرئیرختم ؟

 

بی سی سی آئی نے کنڑیکٹ سے باہر کیا ،بھونیشور کو ملی سچن تندولکر کی جگہ ، محمد شامی کو گروپ بی میں ڈال کر دی گئی ترقی
نئی دہلی،22دسمبر( ایس ٹی بیورو) کیریئر کے برے دور سے گزر رہے کرکٹر یوراج سنگھ اور گوتم گمبھیر کو بی سی سی آئی کیطرف سے ایک اور بڑا دھچکا ملا ہے۔ یوراج سنگھ اور گوتم گمبھیر کو سال2014-15 کیلئے بی سی سی آئی کے کنٹریکٹ گریڈ کے تمام زمروں سے باہر کر دیا گیا ہے۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو 32 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جنہیں سال 2014-15 کیلئے کنٹریکٹ زمرے میں رکھا گیا ہے۔ایلیٹ گروپ میں گزشتہ سال کے چار کھلاڑیوں کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ ان میں بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی، نائب کپتان وراٹ کوہلی، ون ڈے ماہر سریش رینا اور آف اسپنر آر اشون شامل ہیں۔ گزشتہ سال گریڈ اے میں پانچویں کرکٹر سچن تندولکر تھے جو ریٹائر ہو چکے ہیں۔ ان کی جگہ بھونیشور نے لی ہے۔ گروپ اے کے کرکٹرز کو بی سی سی آئی سے ایک کروڑ روپے رٹنیرشپ فیس ملتی ہے۔گزشتہ سال 2013-14 میں ہی ٹیم سے باہر چل رہے گوتم گمبھیر اور آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو گریڈ ’اے‘ سے ہٹا گریڈ ’بی‘ میں ڈال دیا گیا تھا۔ ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ، بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ظہیر خان اور آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو بی سی سی آئی نے اسی سیزن میں 2013-14اپنے کنڑیکٹ فہرست سے باہر کر دیا تھا۔
انگلینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور اس سال بی سی سی آئی کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے والے بھونیشور گروپ اے میں آنے کے حقدار تھے۔ گروپ بی میں مرلی وجے، رویندر جڈیجہ، شیکھر دھون اور روہت شرما ہیں جبکہ امباتی رائیڈو کو بھی اس گروپ میں پرموٹ کیا گیا ہے۔ تیز گیند باز محمد شامی اور اجنکیا رہانے کو بھی گروپ بی میں جگہ ملی ہے۔

گریڈ اے
مہندرسنگھ دھونی،وراٹ کوہلی،سریش رینا،آر اشون ،بھونیشور کمار

گریڈ بی

پرگیان اوجھا،مرلی وجے ،چیتتشور پجارا،رویندرجڈیجہ،ایشانت شرما،شکھر دھون،امیش یادو،روہت شرما،اجنکیا رہانے ،امباتی رائیڈو،محمدشامی

گریڈ سی

امت مشرا،ورون ارون ،ردھمان ساہا،اسٹیورٹ بنی ،پنکج سنگھ ،ونے کمار،موہت شرما،دھول کلکرنی ،پرویز رسول،اکشر پٹیل ،منوج تیواری،روبن اتھپا ،کرن شرما،سنجوسیمسن ،کلدیپ یادو،لوکیش راہل

 

 

...


Advertisment

Advertisment