Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:57 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سپر سیریز میں ٹوٹا سائنا کا خواب

 

دبئی، 20 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی سپرا سٹار سائنا نہوال کا جیت کے ساتھ سال کا اختتام کرنے کا خواب چینی تائی پے کی تئی جو ین کے ہاتھوں ورلڈ سپر سیریز فائنلس کے سیمی فائنل میں ہفتہ کو 21۔11 ،13۔21 ۔9۔21 کی ہار کے ساتھ چکنا چور ہو گیا۔سائنا نے 55 منٹ میں یہ مقابلہ گنوایا۔ سائنا اپنے گروپ میں تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی تھیں اور انہیں تائی پے کی کھلاڑی کے خلاف جیت کا دعویدار مانا جا رہا تھا۔ دنیا کی چوتھے نمبر کی کھلاڑی سائنا نے پہلا گیم آسانی سے جیت لیا لیکن نویں نمبر کی کھلاڑی ینگ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دونوں گیمز جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ہندوستانی کھلاڑی کا ینگ کے خلاف اس سے پہلے 5۔3 کا ریکارڈ تھا۔ لیکن اس سال دونوں کے درمیان کھیلے گئے واحد میچ میں ینگ نے سائنا کو ہانگ کانگ اوپن میں شکست دی تھی۔سائنا نے گروپ میچوں میں تین جیت کے دوران دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی چین کی شجیان وانگ کو ہرا یاتھاسائنا کوالالمپور میں ٹورنامنٹ کے گزشتہ ورژن میں اپنے گروپ میں صرف ایک میچ جیت پائی تھیں لیکن اس بار انہوں نے اپنے گروپ میں تینوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔سال 2011 میں اس ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ رہ چکی سائنا نے میچ میں تیز طرار آغاز کرتے ہوئے پہلے گیم میں 4۔0 کی برتری بنائی اور پھر مسلسل اپنی برتری مضبوط کرتے ہوئے 21۔11 پر یہ گیم ختم کر دیا۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ سائنا آسانی سے یہ مقابلہ جیت کر فائنل میں پہنچ جائیں گی۔دوسرے گیم میں بھی سائنا نے 4۔0 کی برتری بنائی لیکن ینگ نے مسلسل سات پوائنٹس لے کر اسکور 7۔4 کر دیا۔ ینگ نے اپنی برتری مضبوط کرتے ہوئے اسکور 10۔5 اور 12۔9 کیا۔ سائنا نے پھر اسکور 12۔12 سے برابر کر دیا۔ لیکن ینگ نے مسلسل پوائنٹس لے کر 21۔13 پر یہ گیم ختم کر دیا۔فیصلہ کن گیم میں جیسے سائنا کی توانائی ہی ختم ہو گئی اور تائی پے کی کھلاڑی نے انہیں غلطیاں کرنے کے لیے مجبور کرتے ہوئے من مانے انداز میں پوائنٹس حاصل کرکے 21۔9 سے گیمز اور میچ ختم کر دیا۔

...


Advertisment

Advertisment