Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 04:54 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اسٹین کے طوفان میں بہہ گئے کیریبیائی

 

سنچورین، 20 دسمبر (یو این آئی) چیمپئن تیز گیند باز ڈیل اسٹین (34 رنز پر چھ وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے ہی دن ہفتہ کو اننگز اور 220 رنز سے ہراکر تین میچوں کی سیریز میں ایک ۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقہ کے پانچ وکٹ پر 552 رنز اننگز ڈکلئیر کے جواب میں پہلی اننگز میں 201 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی اور اسے کل فالوآن کھیلنا پڑا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے صبح اپنی دوسری اننگز دو و ٹ پر 76 رن سے آگے شروع کی لیکن اس کی پوری ٹیم 423 اوور میں 131 رن پر لڑھک گئی۔ویسٹ انڈیز نے اپنے باقی سات وکٹ 152 اوور کے کھیل میں صرف 55 رن جوڑ کر گنوا دیے۔ یمار روچ بلے بازی کرنے نہیں اترے۔ ان سات میں سے چھ وکٹ اسٹین نے 82 اوور میں 34 رن دے کر حاصل کئے ۔ اسٹین کو پہلی اننگز میں کوئی وکٹ نہیں ملا تھا لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے قہر برپا کرتے ہوے ویسٹ انڈیز کو پسپا کر دیا۔ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں لیون جانسن نے سب سے زیادہ 39 رن بنائے۔ وہ کل 33 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ اسٹین کو 34 رن پر چھ وکٹ، مورن مورکل کو 43 رن پر دو وکٹ اور ورنون فلینڈر کو چھ رن پر ایک وکٹ ملا۔سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے دوبارہ پہلی اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 201 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی ۔ اسمتھ 35، برتھ وائٹ 34 اور سیموئیل 33 رنز بنا کر نمایاں رہے باقی کوئی بھی کھلاڑی افریقن بالرز کے سامنے ڈٹ کر نہ کھیل سکا کپتان رامدین نے صرف 14 رنز بنائے۔فالو آن کے بعد جب ویسٹ انڈیز نے دوبارہ بیٹنگ کا آغاز کیا توا سمتھ صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 52 رنز کے سکور پر گری جب برتھ وائٹ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر جانسن 33 اور سیموئیل 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ دوسری اننگز میں ساؤتھ افریقہ کی جانب سے مورکل اور فلینڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں کپتان ہاشم آملہ نے کی شاندار ڈبل سنچری 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈی ویلیئر نے 152 رنز بنائے وین زائل نے 101 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔جنوبی افریقہ نے اس طرح ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی سب سے بڑی فتح اور مجموعی اپنی چوتھی سب سے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پہلی اننگز میں شاندار 208 رن بنانے والے کپتان ہاشم آملہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ مختصرا سکور:جنوبی افریقہ پہلی اننگز پانچ وکٹ پر 552 رنز اننگز ڈکلئیر ، ویسٹ اٹڈیز201 اور 131 ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment