Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:08 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہاکی تنازعہ کے بعد آئی پی ایل کے راستے بند:شہریار

 

لاہور، 19 دسمبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کے صدر شہریارخان نے کہا ہے کہ حال ہی میں اختتام ہوئی ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی بدتمیزی سے کھڑے ہوئے تنازعہ کے سبب اب پاکستانی کرکٹروں کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں واپسی کے تمام راستے بند ہو گئے ہیں۔ہندستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر رہ چکے پی سی بی کے سربراہ شہریار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات مسلسل کشیدہ بنے ہوئے ہیں اور ایسے میں ہندستانی میڈیا اور وہاں کے شائقین نے بھی پاکستان کے بارے میں ایک منفی سوچ بنا لی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاک ہاکی ٹیم کے تنازعہ کا اثر ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹ تعلقات کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔بھونیشور میں منعقد چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میچ میں ہندستان کو شکست دینے کے بعد پاک کھلاڑیوں نے جشن منانے کے لیے شرٹ ہی نہیں اتاری بلکہ اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو نازیبا اشارہ بھی کیا تھا۔ شہریار نیکہا کہ بیش پاک ہاکی ٹیم کے تنازعہ کا اثر کھلاڑیوں پر بھی پڑے گا اور اس سے انہیں آئی پی ایل میں ایک بار پھر کھیلنے کا موقع ملنے کا راستہ تقریبا بند ہو گیا ہے ۔پی سی بی کے سربراہ نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات اچھے رہے ہیں۔ لیکن ہاکی ٹیم نے ہندستان میں جو سلوک کیا اس کے بعد وہاں پر پاکستانی کھلاڑیوں کو لے کر منفی سوچ بنی ہے۔ اگرچہ فی الحال ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ساتھ ہمارے رشتے اچھے ہیں ۔شہریار نے ساتھ ہی موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ممبئی دہشت گرد حملے کے ملزم عبد الرحمن لکھوی کو چھوڑا گیا ہے اس نے بھی غلط پیغام دیا ہے اور یہ بھی دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو خراب کر دے گا۔ اگرچہ ہمارے بی سی سی آئی اور آئی سی سی سے رشتے بہتر ہیں اس لئے ہم اگلے سال متحدہ عرب امارات میں ہندستان کے ساتھ باہمی سیریز کو لے کر میزبانی کرنے کا انتظار کر رہے ہیں ۔انہوں نے چنئی میں اسپنر محمد حفیظ کو بولنگ ٹیسٹ کیلئے ویزا ملنے میں ہو رہی تاخیر کو لے کر کہا کہ اس سمت میں کام ہو رہا ہے اور امید ہے کہ حفیظ کو ہندستان کا ویزا مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہندستان میں پاک ہائی کمشنر سے بات کی ہے اور امید ہے کہ حفیظ جلد ہی چنئی جا ئیں گے جہاں آئی سی سی کی منظورشدہ لیب ہے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment