Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:13 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آئی ایس ایل کے پہلے خطاب کیلئے سچن اور گانگولی کی ٹیمیں آمنے سامنے، مقابلہ آج

 

ممبئی19دسمبر(آئی این ایس انڈیا) تقریبا دس ہفتوں تک 60دلچسپ مقابلوں کے بعد اب انڈین سپر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے سیشن میں خطاب کی جنگ کل یہاں ایٹلیٹکو دی کولکاتہ اور کیرلا بلاسٹرس کے درمیان ہوگی۔اس مقابلے میں کرکٹ کا بھی رنگ ہو گا کیونکہ کیرلا ٹیم کے شریک مالک سچن تندولکر ہیں جبکہ ایٹکو کے مالکان میں سوربھ گانگولی بھی شامل ہیں۔دونوں اپنی اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے گیلری میں موجود ہوں گے۔لیگ مرحلے میں یہ دونوں ٹیمیں تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہی تھیں جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی چنئی ایف سی اور ایف سی گوا اوپر دو مقامات پر تھی۔فائنل میں پہنچنے کے باوجود بلاسٹرس اور ایٹکو کا لیگ مرحلہ اور سیمی فائنل کا سفر ایک دوسرے سے برعکس رہا۔بلاسٹرس نے ابتدائی چند میچوں میں جدوجہد کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری دور میں واپسی کی۔اس نے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ پر قابض چنئی ایف سی کو شکست دی۔دوسرے سیمی فائنل میں اضافی وقت میں گول کرکے اوسط کی بنیاد پر چنئی کو 4.3سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔دوسری طرف ایٹکو نے آغاز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بعد میں ان کا فارم خراب ہوتا چلا گیا۔ایف سی گوا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4.2سے شکست دے کر اس نے فائنل میں جگہ بنائی۔کوچ اتونیو ہباس کی ٹیم نے گزشتہ 12میچوں میں سے صرف ایک جیتا۔انہیں گوا کے خلاف سیمی فائنل میں اپنے کرشمائی اسٹرائیکرفکرو کی کمی کھلی۔اسٹرائیکر کیون لوبو اور سپین کے مڈفیلڈر جوپھرے ماتے گوجالیس کی واپسی سے ٹیم کا حملہ مضبوط ہوا ہے جبکہ مڈ فیلڈ کپتان لیوس گارسیا اور بورجا فرنانڈیز سنبھالیں گے۔دوسری طرف کیرلا بلاسٹرس نے لیگ مرحلے میں کولکاتا کے خلاف ایک میچ جیتا اور ایک ڈرا کھیلا تھا جس سے اسے نفسیاتی سبقت حاصل ہوگی۔کینیڈا کے بین الاقوامی فارورڈ ایان ہیومے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو مہتاب حسین اور اسٹیفن پیئرسن کے ساتھ اٹیک کا دار و مدار سنبھالیں گے۔انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز کے علاوہ ٹیم کا اعتماد نیوکیسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹرائیکر مائیکل چوپڑا پر بھی ہو گا۔ڈیفنس میں سندیش جھنگن، گروندر سنگھ، سیڈرک ہینگ برٹ، نرمل چھیتری ہوں گے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment