Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:22 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جیت کی ہیٹرک کے ساتھ سائنا سپر سیریز کے سیمی فائنل میں

 

دوبئی،19 دسمبر(یو این آئی) ہندوستان کی سرکردہ خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے کوریا کی جو بے ای یون کو ایک سخت مقابلے میں پندرہ۔اکیس، اکیس۔سات، اکیس۔سترہ سے شکست دے کر اپنے گروپ اے میں جیت کی ہیٹرک مکمل کرنے کے ساتھ ورلڈ سپر سیریز فائنلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔سائنا نہوال نے یہ مقابلہ ایک گھنٹہ چھ منٹ میں جیتا۔ پہلے گیم میں سائنا نہوال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن بعد میں انہو ں نے مقابلے میں شاندار واپسی کرتے ہوئے جیت درج کی۔اس سے قبل کھیلے گئے اپنے گروپ اے کے دو میچوں میں سائنا نہوال نے عالمی نمبر دو چین کی سیزیان وان اور سونگ زی یون کو ہرایا تھا۔عالمی نمبر چار کھلاڑی سائنا نہوال کوالالمپور میں منعقد ٹورنامنٹ کے گذشتہ اڈیشن میں صرف ایک میچ جیت پائیں تھیں لیکن اس مرتبہ اپنے گروپ کے تینوں میچوں میں جیت درج کی ہے۔سائنا کی کیریر مقابلوں میں عالمی آٹھ نمبر کی کھلاڑی بے ای کے خلاف یہ ساتویں جیت ہے۔ ان کا کوریائی کھلاڑی کے خلاف سات۔چار کا ریکارڈ ہے۔پہلے دوسیٹوں میں ایک۔ایک کی برابری کے بعد فیصلہ کن گیم میں کوریائی کھلاڑی نے ابتدائی برتری بنائی لیکن دونوں کھلاڑیو ں کے درمیان تیرہ پوائنٹ تک برابری کا مقابلہ رہا۔سائنا نے مسلسل پانچ پوائنٹ حاصل کرکے سترہ۔تیرہ کی برتری قائم کرلی۔ اس کے بعد کوریائی کھلاڑی نے واپسی کی بھرپورکوشش کی لیکن سائنا نے اکیس۔سترہ سے نہ صرف گیم بلکہ میچ جیت لیا۔سال 2011 میں اس ٹورنامنٹ کی رنراپ سائنا نہوال اپنے گروپ اے میں تینوں میچ کر سرفہرست مقام پر قائم ہیں۔ ان کا سیمی فائنل میں مقابلہ گروپ بی کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی سے ہوگا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment