Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:52 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ایشیائی کھیلوں میں خواتین کرکٹ ٹیم نے دلایا پاکستان کو پہلا طلائی تمغہ

 

انچیون،26 ستمبر (یو این آئی ) ایشین گیمز خاتون کرکٹ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا خاتون کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت 4 رنز سے شکست دیدی تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں سری لنکا نے چین کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی خاتون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے بسمہ معروف 24 اور نین عابدی 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان ثناء میر اور ندا ڈار نے 1010 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش خاتون کی جانب سے رومانہ احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جہاں آراء عالم اور فاہیمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو تیز بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ دوبارہ میچ شروع ہوا تو بنگلہ دیش کو 7 اوورز میں 43 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا مگر بنگلہ دیشی خاتون مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 38 رنز بنا سکی اس طرح پاکستان نے یہ میچ ڈک ورتھ لوئس کے تحت چار رنز سے جیت کر ایشین گیمز میں پہلا سونے کا تمغہ جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے رومانہ احمد اور قرگانہ حق نے 1010 رنز بنائے باقی کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے کو نہیں پار کر سکا۔ پاکستان کی جانب سے ثناء میر، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے 22 وکٹیں حاصل کیں۔ تیسری پوزیشن کیلئے میچ میں سری لنکا نے چین کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے کرکٹ کے میدان سے اچھی خبر ہے تو ایک بری خبر اسکواش کورٹ سے آئی ہے۔ پاکستان ٹیم کویت کے ہاتھوں شکست کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ بیڈ منٹن، ٹینس، سائیکلنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انچیون میں جاری گیمز کے اسکواش ٹیم ایونٹ میں دفاعی چمپین پاکستان کو کویت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کے خلاف بھی میچ ہار چکی ہے، جس کے باعث اس کی سیمی فائنل تک رسائی کا امکان ختم ہو گیا۔ بیڈ منٹن کے مسکڈ ڈبلز مقابلوں میں عمر ذیشان اور ماہور کی جوڑی کو چائنیز تائپے جبکہ عرفان بھٹی اور پلوشہ کے پیئر کو انڈونیشین جوڑی نے ہرا دیا۔ سوئمنگ میں محمد سعد نے سو میٹر بٹر فلائی میں اپنی ہیٹ تو جیت لی لیکن اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔ انوشا دینا بھی ایونٹ سے باہر ہو گئی۔ سائیکلنگ میں محمد شکیل کی شرکت بھی رسمی ثابت ہوئی۔ ٹینس سنگلز کے دوسرے راونڈ میں پاکستان کے عقیل خان اور محمد عابد جبکہ خاتون سنگلز میں سارہ کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

...


Advertisment

Advertisment