Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 02:37 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستانی اسکواش ٹیموں کی شاندار جیت

ہندوستانی اسکواش ٹیموں کی شاندار جیت

 

دیویندرکو واک اوور،منوج کمار نے واچی ماساسگے کے سامنے گھٹنے ٹیکے

انچیون، 25 ستمبر (یو این آئی) سوربھ گھوشال کے تاریخی چاندی کا تمغہ اور دیپکا پلی کے کانسی کا تمغہ سے پر جوش ہندستانیمرد اور خاتون ٹیموں نے انچیون ایشیاڈ کے اسکواش مقابلہ میں جمعرات کو اپنے اپنے مقابلے آسانی سے جیت لئے۔ مرد ٹیم نے جاپان کو 3۔0 سے اور خاتون ٹیم نے چین کو 3۔0 سے شکست دی۔ سوربھ گھوشال نے گروپ بی کے میچ میں جاپان کو 20 منٹ میں 11۔7 ،11۔6 ،11۔6 سے، ریندر پال سنگھ سندہو نے تا انوری شمجو کو 24 منٹ میں 11۔3 ،11۔8 ، 11۔5 سے اور مہیش ماگون نے س ی شنوسو ے کو 29 منٹ میں 11۔5 ،11۔4 ،11۔4 سے شکست دی۔ خواتین میں دیپکا پلی ل نے لی ڈوگجن کو 33 منٹ میں 6۔11 ،11۔6 ،11۔6 ،11۔5 سے، ال امونی نے شیو جین کو 23 منٹ میں 12۔10 ،11۔7 ، 11۔8 سے اور جوشنا چنپا نے گو جنیوی کو 22 منٹ میں 11۔5 ،11۔7 ،11۔8 سے شکست دی۔

ہندوستانی مکہ باز منوج کمار کو ایشیائی کھیلوں میں جمعرات کو مردوں کے 64 کلوگرام لائٹ ویلٹر کے آخری 32 راؤنڈ میں جاپان کے واچی ماساسگے کے ہاتھوں 0۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لیشرام دیویندرو کو واک اوور مل گیا ۔ منوج جاپانی کھلاڑی کے خلاف تینوں ہی راؤنڈ میں آؤٹ آف فارم نظر آئے۔ ماساسگے نے منوج کو آغاز سے ہی قابو میں رکھا۔ منوج کو پہلے، دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں 28،27،27 کا اسکور ملا جبکہ اواچی کو تمام ججوں نے 28،29،29 کا اسکور دیا۔ حالانکہ میچ میں منوج کی شروعات اچھی رہی اور پہلے دور میں انہوں نے بالترتیب 10، 9 اور 9 پوائنٹس حاصل کئے لیکن پھر جاپانی کھلاڑی نے دوسرے راؤنڈ میں اور بھی بہتر مظاہرہ کرکے 10، 10، 10 کا اسکور کیا۔ اگرچہ تیسرے راؤنڈ میں ہندوستانی مکہ باز نے اور بھی بہتر کارکردگی کر کے 10، 10، 10 کا اسکور کیا لیکن وہ گزشتہ راؤنڈ میں پچھڑنے کی وجہ سے میچ گنوا بیٹھے۔اس سے پہلے ہندستان کے دیویندرو لیشرام کو مردوں کے 49 کلوگرام لائٹ ویٹ کے آخری 32 راؤنڈ میں حریف کھلاڑی کویت کے ایم ایف ایس بی البثالی فہد کے مقابلے سے ہٹنے پر آخری 16 میں واک اوور مل گیا۔

...


Advertisment

Advertisment