Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 04:55 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ٹینس میں جلد ختم ہوگی نڈال ، نوواک ، فیڈرر کی بادشاہات

 

لندن 18 دسمبر (یو این آئی) عالمی نمبر تین کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کے کوچ ٹونی نڈال نے کہا ہے کہ جس طرح سے ٹینس کی دنیا میں گزشتہ کچھ وقت میں نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں اس سے ممکن ہے کہ نڈال، نوواک جو کووچ اور راجر فیڈرر کی بادشاہت جلد ہی ختم ہو جائے۔ نڈال کے رشتہ دار اور ان کے کوچ ٹونی نے کہا کہ یہ بڑی بات ہے کہ ایک دہائی سے فیڈرر جیسے کھلاڑی کا ٹینس میں دبدبہ برقرار ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ جس طرح سے سال میں کم سے کم دو نئے گرینڈ سلیم فاتح نظر آ رہے ہیں اس سے جلد ہی ان بڑے کھلاڑیوں کی بادشاہت ختم ہو جائے۔ نڈال، سربیا کے نووا ک اور 17 مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح سوئزرلینڈ کے راجر فیڈرر گزشتہ طویل عرصے سے ٹاپ رینک کھلاڑی ہیں اور نمبر ایک کی رینک کی پوزیشن ان تینوں کے بیچ گھومتی رہتی ہے۔ ٹونی نے کہا کہ ان کے خیال سے ملوس راون ، کئی نشیکوری اور گرگور دیمتری یوف جیسے کھلاڑی گرینڈ سلیم جیتنے کے قابل ہیں ۔سال 2014 میں سوئزرلینڈ کے اسٹینس لاس واورنکا نے آسٹریلین اوپن جیت کر سب کو چونکا دیا جبکہ مارن سلچ نے یو ایس اوپن اپنے نام کیا۔

...


Advertisment

Advertisment