Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:35 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اولمپک سے 200 میٹر ریس ہٹانے کی خبر سے ناراض ہوئے بولٹ

 

کنگسٹن، 18 دسمبر (یو این آئی) دنیا کے سب سے تیزدوڑنے والے جمائیکا کے یوسین بولٹ نے اولمپک پروگرام سے 200 میٹر ریس سمیت مبینہ طور پر پانچ ایتھلیٹکس مقابلوں کو ہٹائے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔چھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن بولٹ نے میڈیا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اگر اولمپک کھیلوں سے 200 میٹر ریس سمیت ایتھلیکٹس کے کچھ مقابلوں کو ہٹائے جانے پر غور کیا جارہا ہے تو یہ کسی مذاق کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عام طور پر تنازعہ کا حصہ نہیں بنتے ہیں لیکن اگر یہ کوئی منصوبہ ہے تو یہ بیوقوفی ہے148۔اولمپک چیمپئن نے کہا کہ اولمپک میں ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلے ہی کھیلوں میں توجہ کا مرکز رہتے ہیں ۔ اس لئے انہیں ہٹانے کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا لیکن ایسا ہوتا ہے تو یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے ۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے فیئر فیکس میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ اولمپک سے پانچ ایتھلیکٹس مقابلوں کو ہٹانے پر غور و خو ض کیا جارہا ہے۔ اس میں سے ایک 200 میٹر ریس بھی ہے جس میں بولٹ نے مسلسل دو اولمپک میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ گذشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے بھی بڑے پیمانے پر کھیلوں میں تبدیلی کے لئے ووٹ کے لئے تجویز کو اجازت دی تھی لیکن اس میں کن کھیلوں میں تبدیلی ہوگی اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ آئی او سی نے 2020 اولمپک کے لئے سفارشات کے ایجنڈوں کو پاس کیا ہے لیکن عالمی ادارے نے فی الحال قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی او سی نے یہ بھی کہا کہ ان سفارشات کو کیسے نافذ کیا جائے گا اس پر صورتحال واضح نہیں ہوئی ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment