Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:34 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ولیمسن بھاری پڑے ،یونس کی محنت رائیگاں،سیریز برابر

 

ابوظہبی، 18 دسمبر (یو این آئی) کپتان کین ولیم (123 رن ) کی زبردست اننگ اور پھر ڈینیل ویٹوری (53 رن پر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی سے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو یہاں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ میں سات رن سے ہراکر جیت حاصل کر کے سیریز میں 2۔2 کی برابری حاصل کر لی ہے ۔ نیوزی لینڈ نے بدھ کے روز یہاں دن رات کے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورمیں پانچ وکٹ پر 299 کا مضبوط اسکور بنایا۔ لیکن ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں یونس خان کی سنچری کے باوجود جیت سے سات رن دور آٹھ وکٹ پر صرف 292 رن ہی بنا سکی۔ اسی کے ساتھ دونوں ٹیمیں پانچ میچوں کی سیریز میں 2۔2 کی برابری پر پہنچ گئی ہے اور آخری مقابلہ فیصلہ کن حالات میں پہچ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیمسن نے 105 گیندوں میں 12 چوکے لگا کر 123 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیلی جبکہ مارٹن گپٹل نے 78 گیندوں میں سات چوکے لگا کر 58 رن بنائے۔ ولیمسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے 10 اووروں میں 53 رن دے کر دو وکٹ لیے جبکہ سہیل تنویر، انور علی اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ پاکستان کی جانب سے یونس نے 117 گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگا کر 103 رن کی اہم اننگز کھیلی۔ آل راؤنڈر اور کپتان آفریدی نے 25 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگا کر 49 رن کی زبردست اننگز کھیلی۔ لیکن نیوزی لینڈ کے گیندبازوں کے آخری وقت میں بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کو شکست کھانی پڑی۔ تجربہ کار گیندباز ویٹوری نے 53 رن پر تین وکٹ لئے ۔ میٹ ہینری ، ایڈم ملنے، مشیل میک کلینگھن اور کوری اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment