Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:53 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پہلے ہی میچ میں ہیزل وڈ نے بگاڑا ٹیم انڈیا کا کھیل

 

دوسرے دن آخری 6وکٹ صرف 97رن پر کھوکر 408پر سمٹ گئی ماہی کی سینا،امیش یادو نے 3وکٹ لے کر واپسی کی امید جگائی ،کنگاروں نے 4وکٹ کے نقصان پر 221رن بنائے

برسبین، 18 دسمبر (یو این آئی) اپنا پہلا ٹسٹ کھیل رہے آسٹریلیا کے تیزگیندباز جوش ہیزل ووڈ (68 رن پر پانچ وکٹ) کی بدولت جہاں ہندوستان کی پہلی اننگ دوسرے ٹسٹ کے دوسرے دن جمعرات کو یہاں 408 کے اسکور پر سمٹ گئی تو وہیں دوسری طرف ہندوستانی تیزگیندباز امیش یادو نے میزبان ٹیم کو تین جھٹکے دے کر صورتحال کو سنبھالنے میں اہم کردار ادا لیا ہے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے ہندوستان کے 408 رن کی پہلی اننگز کے جواب میں چار وکٹوں کے نقصان پر221 رن بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا ابھی 187 رن پیچھے ہے۔ خراب روشنی کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل پہلے ہی ختم کرنا پڑا۔ہندوستان کی جانب سے امیش یادو نے تین وکٹ لئے جبکہ آر اشون نے ایک وکٹ لیا۔ آسٹریلیا اب ہندوستان سے 187 رن پیچھے ہے۔ٹسٹ کے دوسرے دن ہندوستانی ٹیم کی پہلی اننگز کو لنچ سے قبل آسٹریلیائی گیندبازوں نے گابا کی پچ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 4ء109 اوور میں 408 کے اسکور پر آل آوٹ کردیا۔ اس کے بعد پہلی اننگ کھیلنے اتری میزبان ٹیم کو دن کا کھیل ختم ہونے تک ہندوستان کے گیندبازوں نے 52 اوور میں 221 کے اسکور پر چار جھٹکے دیئے۔ آسٹریلیا ابھی ہندوستان کے اسکور سے 187 رن پیچھے ہیں اور اس کے چھ وکٹ ابھی باقی ہیں۔ ٹیم کے نوجوان کپتان اسٹیون اسمتھ 65 رن اور مشیل مارش 7 رن بناکر کیریز پر جمے ہوئے ہیں۔ میچ کے دوسرے دن گابا میں تیزگیندبازوں چھائے رہے ۔گابا کی پچ کو تیزگیندبازوں کے لئے اہم تسلیم کیا جارہا تھا اور ہندوستان کی پہلی اننگز میں اپنا پہلا ٹسٹ میچ کھیل رہے جوش ہیزلووڈ نے جہاں زبردست گیندبازی کرتے ہوئے 2ء23 اوور میں 68 رن دے کر پانچ وکٹ لئے تو دوسری طرف ہندوستان کی طرف سے آسٹریلیا کی پہلی اننگ میں امیش نے 13 اوور میں 48 رن دے کر سب سے زیادہ وکٹ اپنے نام کئے۔ امیش کی بہترین کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے چائے کے وقفہ تک 121 کے اسکور پر ہی اپنے تین اہم وکٹ گنوا دیے لیکن پھرا سمتھ نے ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا۔ ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے بھی 18 اووروں میں 66 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ تیزگیندباز ایشانت شرما 47 اور ورون آرون 59 رن دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ میچ میں میں توجہ کا مرکز رہے 23 سالہ ہیزل وڈ نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم میں اپنی موجودگی کو درست ثابت کیا اور پانچ وکٹ لے کر وہ میزبان ٹیم کے 33 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں پانچ وکٹ لیے ہوں۔اس سے پہلے ہندوستان نے اپنی اننگز کل کے اسکور 311 رن پر چار وکٹ سے آگے شروع کی ۔ اس وقت اجنکیارہانے 75 اور روہت شرما 26 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ لیکن نوجوان تیز گیند باز ہیزل وڈ کے سامنے ہندوستانی بلے باز دیر تک موجود نہیں رہ سکے اور رہانے 81 اور روہت 32 رن پر آؤٹ ہوئے۔ دونوں بلے بازوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 60 رن کی شراکت ادا کی ۔ رہانے نے 132 گیندوں میں آٹھ چوکے لگا کر دوسری سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ اشون اور کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ساتویں وکٹ کے لیے 57 رن کی دوسری اہم شراکت ادا کی ۔ ساتویں نمبر پر بلے بازی کرنے اترے دھونی نے 53 گیندوں میں چار چوکے لگا کر 33 رن جوڑے جبکہ اشون نے آٹھویں بلے باز کے طور پر 35 رن بنائے۔ہیزل وڈ نے رہانے کو بریڈ ہیڈن کے ہاتھوں کیچ کراکر پہلے بلے بازکے طور پر آؤٹ کر ہندوستان کو پانچواں جھٹکا دیا۔ ہندوستان کے اسکور پر صرف سات رن کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ روہت کو آل راؤنڈر شین واٹسن نے کپتان اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کراکر 328 کے اسکور پر چھٹے بلے باز کے طور پر آؤٹ کیا۔اشون اور دھونی نے کچھ دیر تک صورتحال کو سنبھالا اور اسکور کو 400 کے پار لے گئے۔ لیکن ہیزل وڈ نے اشون کو ہیڈن کے ہاتھوں کیچ کراکر بڑا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد دھونی بھی جلد ہی آؤٹ ہوئے۔ امیش کو 09 کے اسکور پر اسپنر ناتھن لیون نے کرس روجرس کے ہاتھوں آخری بلے باز کے طور پر آؤٹ کرکے اننگز سمیٹ دی۔آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ نے سب سے زیادہ پانچ وکٹ لیے جبکہ ناتھن لیون نے 4ء25 اوور میں 105 رن دے کر تین وکٹ لیے۔ مشیل مارش اور واٹسن کو ایک ایک وکٹ ملا۔ پہلی اننگز کھیلنے اتری آسٹریلیا کی جانب سے سلامی بلے باز کرس رورجرس نے 79 گیندوں میں 10 چوکے لگا کر 55 رن بنائے۔ اسمتھ نے 88 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 65 ناٹ آوٹ رن جوڑے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 29 اور واٹسن نے 25 رن بنائے۔ شان مارش نے 70 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر 32 رن بنائے۔ شان اور اسمتھ نے چوتھے وکٹ کے لئے سب سے زیادہ 87 رن کی شراکت نبھائی۔ ہندوستانی گیند باز امیش نے شان کو 208 کے اسکور پر چوتھے بلے باز کے طور پر آؤٹ کر کے پھر اس شراکت پر بریک لگایا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment