Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 02:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

بچوں کے قتل عام کے بعد پاکستان کرکت کھیلنے کو تیار نہیں

 

بلامقام، 17 دسمبر (رائٹر) پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے پشاور کے اسکول میں قتل عام کے بعد آج ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ایک روزہ میچ کھیلنا بہت مشکل ہوگا۔پاکستان میں کل خونریزی کا بدترین واقعہ پیش آیا جب طالبان کے مسلح افراد ایک اسکول میں گھس گئے اور 132 طلبا اور عملہ کے 9 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ یونس نے جیو سپر ٹی وی کو بتایا کہ 147یہ قومی المیہ اور بربریت کا واقعہ ہے۔ ایسے میں میچ کھیلنا بہت دشوار ہوگا۔جب آپ کا ذہن ادھر نہ ہو تب آپ کیسے کھیل سکتے ہیں۔ ہماری ذہنی حالت اس وقت ٹھیک نہیں ہے ہماری کھیل پر توجہ نہیں ہے۔یونس اپنے ملک کے لئے 96 ٹیسٹ اور 257 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں انہوں نے اس مذکورہ صورتحال کا موازنہ پچھلے ماہ آسٹریلیا کو پیش آنے والے واقعہ سے کیا جب سلامی بلے باز فلپ ہوجز کی سر پر باونسر لگنے کیبعد موت ہوگئی تھی۔انہوں نے کہا جب ہیوز کی موت ہوئی تھی تو ہم میں سے ہر ایک کو بہت صدمہ تھا اور ہم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ایک دن کا کھیل ملتوی کردیا تھا۔سینتیس سالہ کھلاڑی نے کہا 147اس میچ کو بھی ملتوی کرنا بہتر ہوگا148۔کھلاڑی میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے اور بازو پر کالی پٹی باندھیں گے۔ پاکستانی ٹیم کے منیجر معین خان نے کہا 147ہمارا دل ان بچوں کے لئے رو رہا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment