Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:27 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کوچ سمیت سریتا دیوی پر ایک سال کی پابندی

 

نئی دہلی، 17 دسمبر (یو این آئی) بین الاقوامی باکسنگ ایسوسی ایشن (اے آئی بی اے) نے ہندستانی خاتون مکے باز ایل سیریتا دیوی پر انچیون ایشیائی کھیلوں میں کانسہ کا تمغہ لوٹانے اور کھیل کے جذبہ کے برعکس رویہ اختیار کرنے پر اکتوبر 2015 تک ایک سال کے لئے پابندی لگا دی ہے۔آئبا ایشیاڈ میں سریتا کے تمغہ لوٹانے کے معاملیمیں پہلے ان پر تاحیات پابندی لگانے پر غور کر رہی تھی لیکن مرکزی حکومت اور ملک میں مکے بازی کے نگراں ادارے باکسنگ انڈیا کی کوششوں کے نتیجے میں سریتا پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔سریتا کے لئے ایک سال کی یہ پابندی راحت کی بات ہے کیونکہ اس سے ان کا ریو اولمپک 2016 میں حصہ لینے کا راستہ صاف ہوجاتا ہے۔آئبا نے جہاں سریتا پر ایک سال کی پابندی عائد کی ہے وہیں قومی کوچ گرو بخش سنگھ سندھو کو بڑی راحت دیتے ہوئے انہیں الزامات سے بری کردیا ہے البتہ غیرملکی کوچ بی فرنانڈیز پر 2 سال کے لئے پابندی لگائی گئی ہے۔آئبا کے تادیبی کمیشن کے سریتا کے شوہر تھوئبا سنگھ پر بھی دو برس کے لئے پابندی لگا دی ہے اور سریتا کے نجی کوچ لینن متئی پر بھی ایک سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔یہ سبھی پابندیاں انچیون ایشیائی کھیلوں کے یکم اکتوبر 2014 کو منعقد ہوئی تمغوں کی تقسیم کی تقریب سے شروع ہوں گی۔ سیریتا، فرنانڈیز، تھوئبا اور متئی پر پابندیوں کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔دریں اثنا خاتون مکے باز ایل سریتا دیوی نے آئبا کے فیصلے کے بعد کہا کہ انہیں اس سے کافی راحت محسوس ہو رہی ہے کیونکہ اب انہیں 2016 کے ریو اولمپک میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔سریتا نے جنہوں نے انچیون ایشیائی کھیلوں میں اپنا کانسے کا تمغہ ٹھکرا دیا تھا، کہا مجھے بہت راحت محسوس ہو رہی ہے اور میں مکے بازی برادری اور باکسنگ انڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی مدد کے نتیجے میں میں اتنی مشکل وقت سے باہر نکل سکی، میں اب اور سخت محنت کروں گی تاکہ ملک کا سر اونچا کرسکوں۔سریتا نے کہاکہ مجھے اس بات کا ضرور افسوس ہے کہ میں اتنے وقت رنگ میں نہیں اتر پاؤں گی لیکن مجھے اس بات کا یقین تھا کہ آئبا مجھے کم سے کم سزا دے گی اب میں 2016 کے ریو اولمپک میں کھیل سکوں گی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment