Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:41 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

مرد نشانے بازوں نے نقرئی پر لگایا نشانہ

 

انچیون، 26 ستمبر (یو این آئی) پیبا تمانگ، گرپریت سنگھ اور وجے کمار نے انچیون ایشیائی کھیلوں میں ساتویں دن جمعہ کو یہاں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے نشانہ بازی مقابلے میں مردوں کی 25 میٹر سینٹر فائر پسٹل ٹیم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ ہندستان کا نشانہ بازی میں یہ ایک طلائی، ایک نقرئی اور چھ کانسی کے تمغے سمیت آٹھواں تمغہ ہے۔ ہندستان کی طرف سے اب تک واحد طلائی تمغہ شوٹر جیتو رائے نے جیتا ہے۔ ہندستان نے اس مقابلے میں کل 1740 پوائنٹس حاصل کرکے چاندی کا تمغہ جیتا۔ چین نے اپنے شاندار مظاہرے کو جاری رکھتے ہوئے 1742 پوائنٹس کے ساتھ طلائی اور میزبان جنوبی کوریا نے 1739 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ پر قبضہ جمایا۔ وہیں انفرادی مقابلے میں لندن اولمپکس کے چاندی کا تمغہ فاتح تمانگ نے راؤنڈ میں شاندار 99 اور ریپڈ فائر راؤنڈ میں 97 کا اسکور کیا ۔لیکن اس کے باوجود وہ 581 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے جبکہ گرپریت 580 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور وجے 579 پوائنٹس کے ساتھ 12 ویں مقام پر رہے اور فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد اروناچل پردیش کے تمانگ نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہماری ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ہم مزید ٹین لگانے کی وجہ سے کانسی کی بجائے چاندی کا تمغہ جیتے۔ میں نے فوج میں بھرتی ہونے کے بعد نشانہ بازی کرنی شروع کی تھی اور میں اپنے دونوں بچوں کو بھی شوٹر بنانا چاہتا ہوں ۔ اولمپک تمغہ فاتح شوٹر وجے کمار نے کہا کہ میں خوش ہوں کہ اب کم از کم ایک تمغہ لے کر گھر لوٹوں گا۔ میں مکمل طور پر صحت مند نہیں ہوں۔ یہاں سے جانے کے بعد میں نے سرجری کرنے کے بارے میں ڈاکٹروں سے صلاح مشورہ کروں گا۔ ڈاکٹروں نے مجھے 20 دن تک رائفل اٹھانے کے لئے نہیں کہا تھا ۔ خواتین کی 50 میٹر تھری پوزیشن ٹیم فائنل میں بھی ہندستان کے ہاتھ کوئی کامیابی نہیں لگی۔لجا گوسوامی، انجلی بھاگوت اور تیجسونی مولے کی ٹیم 1722 پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے چھٹے مقام پر رہی۔ اس مقابلے میں قزاقستان نے کانسی، جنوبی کوریا نے چاندی اور چین نے طلائی تمغہ جیتا۔ اگرچہ انفرادی مقابلے میں لجا گوسوامی 582 کا اسکور کرتے ہوئے چوتھے مقام پر رہیں اور انہوں نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا لیکن فائنل میں وہ 371 پوائنٹ حاصل کرکے ساتویں نمبر پر رہیں۔ نشانہ بازی میں ہندستان کی تمغہ امیدیں اب سنیچر کو ہونے والے مردوں کی 50 میٹر تھری پوزیشن مقابلے میں لگی ہیں جس میں اسٹار شوٹر گگن نارنگ کھیلیں گے۔

...


Advertisment

Advertisment