Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

برسبن ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلیا ئی ٹیم میں تین تبدیلیاں

 

برسبن۔ 16 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا نے بدھ سے یہاں ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے ٹیم میں تین اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ زخمی مائکل کلارک کی جگہ شان مارش کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا ئی کرکٹ ٹیم کے بلے بازی سلسلہ میں کلارک کی جگہ مارش کو شامل کیا گیا ہے جبکہ تیز گیند بازی کے شعبہ میں تجربہ کار ریان ہیرس اور پیٹر سڈل کو باہر کرکے ان کی جگہ جوش ہزلووڈ اور مشیل اسٹارک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ہیرس کو پہلے ٹیسٹ کے دوران عضلات میں ہلکے کھینچاؤ کے سبب باہر رکھا گیا ہے جبکہ سڈل کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر باہر کیا گیا ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلا ٹیسٹ 48 رن سے جیت کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔مارش فروری کے بعد پہلی بار ٹیم میں واپسی کررہے ہیں اور و ہ پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئیں گے۔ یاد رہے کہ کلارک پہلے ٹیسٹ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ وہ طویل عرصہ سے ہیم اسٹرنگ اور پیٹ کے درد سے متاثر ہیں اور ایڈیلیڈ میں ان کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا تھا۔ ا ن کے کپتانی سے ہٹنے کے بعد 33 سالہ بلے باز کے بین الاقوامی کرکٹ کیریر پر ہی سوال کھڑا ہوگیا ہے۔اسمتھ نے کہاکہ میں نے سوچا کہ میں کپتانی کے علاوہ تھوڑی مزید ذمہ داری لیتا ہوں اور اب میں چوتھے نمبر پر بلے بازی کروں گا۔ مجھے نہیں لگتا کہ نمبر چار یا پانچ پر بلے بازی کرنے میں زیادہ فرق ہے۔بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اسٹارک کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ ماہ پاکستان کے خلاف ابو ظہبی میں کھیلی گئی سیریز کا حصہ تھے۔ کپتان نے کہا کہ ہم نے اسٹارک کو اس لئے شامل کیا ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ برسبن میں گیند باز مزید باؤنس کے ساتھ کھیلے۔ انہوں نے گھریلو کرکٹ میں کافی اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ہزلووڈ(23) بھی ٹیم میں نیا چہرہ ہیں ۔ چار برس قبل ون ڈے میں آسٹریلیا کی جانب سیاپنے کیریر کا آغاز کرچکے نوجوان تیز گیند باز طویل عرصہ کے بعد اپنے ٹیسٹ کیریر کا آغاز کررہے ہیں۔ 25 سالہ نوجوان کپتان نے کہاکہ ہزلووڈ کے کھیل میں وقت گزرنے کے ساتھ بہتری آئی ہے اور گابا میں ان سے کافی امیدیں ہیں۔ٹیم اس طرح ہے : اسٹیون اسمتھ (کپتان)، ڈیوڈوارنر، کرس روجرس، شین واٹسن، شان مارش، مشیل مارش، بریڈ ہیڈن، مشیل جانسن، مشیل اسٹارک، ناتھ لیون اور جوش ہزلووڈ۔

...


Advertisment

Advertisment