Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:33 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سال کے آخر میں سخت امتحان سے گزریں گے سائنا اور سری کانت

 

دوبئی۔ 16 دسمبر (یو این آئی) ہندستان کی نمبر ایک سائنا نہوال اور اس برس بہترین کارکردگی پیش کرنے والے سری کانت بدھ کو یہاں شروع ہونے والی ورلڈ سپر سیریز بیڈمنٹن فائنل میں جس وقت اتریں گے تو انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے چیلنج کا سامنا ہوگا۔دنیا میں چوتھے نمبر کی کھلاڑی سائنا گروپ اے میں دوسرے نمبر کی چین کی شزیان وانگ، پانچویں نمبر کی کوریا کی جی ہیون سونگ اور نویں نمبر کی جو بئی ویؤن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔دنیا میں آٹھویں نمبر کے کھلاڑی سری کانت کو تیسرے نمبر کے ڈنمارک کے جان و جورگنیسن ، 15 ویں رینکنگ کے کینتو مموتو اور پانچویں رینکنگ کے انڈونیشیا کے ٹامی سوگیارتو کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ کے چوٹی کے دو دو کھلاڑی سیمی فائنل میں جائیں گے۔سائنا کا شزیان کے خلاف پانچ پانچ کا کیریر ریکارڈ ہے لیکن چینی کھلاڑی نے گزشتہ پانچ مقابلوں میں سے چار میں جیت حاصل کی ہے ۔ سونگ کیخلاف سائنا کا 1۔4 کا ریکارڈ ہے جبکہ جوبئی کے خلاف سائنا چھ بار جیتی ہے اور چار مرتبہ ہاری ہے۔ سال 2011 میں فائنل میں کھیل چکی سائنا کوالالمپور کے گزشتہ ایڈیشن میں محض ایک گروپ میچ میں جیت سکی تھی۔سپر سیریز فائنل میں کھیلنے والے واحد ہندوستانی مرد کھلاڑی سری کانت کیلئے اس ٹورنامنٹ میں کھیلنا دلچسپ تجربہ ہوگا۔ اپنے گروپ کے کھلاڑیوں میں وہ جورگینسن اور مموتو کو ہرا چکے ہیں جبکہ سوگیارتو نے انہیں ہرایا ہے۔ دونوں ہندوستانی کھلاڑی سال کے اس آخری ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ سال کا اختتام بہتر انداز میں کرسکیں۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment