Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:44 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سنگاکارا کی شاندار سنچری سے سری لنکا نے جیتی سیریز

 

پلی یل، 13 دسمبر (یو این آئی) سابق کپتان اور بلے باز کمار سنگاکارا (112) کی 20 ویں سنچری کی بدولت سری لنکا نے انگلینڈ کو چھٹے ون ڈے میں ہفتہ کو 90 رنز سے شکست دے کرسات میچوں کی سیریز میں 4۔2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ سری لنکا نے سنگاکارا کے 112 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں سے سجی 112 رن کی بہترین اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوور میں سات وکٹ پر 292 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھر انگلینڈ کو 413 اوور میں 202 رن پر محدود کر دیا۔سری لنکا نے سابق کپتان اور اوپنر مہیلا جے وردھنے( پانچ) کو صرف آٹھ رنز کے اسکور پر گنوایا لیکن سنگاکارا نے پھر تلک رتنے دلشان کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 153 رنز کی زبردست شراکت کی۔ دلشان نے 105 گیندوں پر 68 رنز میں آٹھ چوکے لگائے۔ دلشان کا وکٹ 161 کے اسکور پر گرا۔سی و گے پرسنا (20) اور کپتان انجیلو میتھیوز (01) بھی جلدی آؤٹ ہو گئے۔ لیکن سنگاکارا نے دنیش چنڈیمل (35) کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 52 رن جوڑے۔ سنگاکارا کا وکٹ 243 کے اسکور پر گرا۔ چنڈیمل نے 31 گیندوں میں چار چوکے لگائے۔ تشارا پریرا نے 16 اور جیون مینڈس نے ناٹ آؤٹ 12 رن بنائے۔ اسٹیون فن ، رس وو س اور کرس جارڈن نے دو دو وکٹ لیے۔بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی شروعات خراب رہی کپتان ایلسٹئیر کک ایک رن بنا کر پہلے اوور کی تیسری گیند پر آف اسپنر سچترا سینانائی ے کا شکار بن گئے۔جیروم ٹیلر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ معین علی 34 رنز بنا کر پارٹ ٹائم اسپنر دلشان کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے۔جو روٹ نے یک طرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 76 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 55 رن بنائے۔ انگلینڈ کی اننگز میں ایک بھی بڑی شراکت نہیں بن پائی۔ جوس بٹلر نے 22 اور کرس وو س نے 41 رن بنائے۔انگلینڈ کی اننگز 413 اوور میں 202 رن پر سمٹ گئی۔ تیز گیند باز سرنگا ل مل نے آٹھ اوور میں 30 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ ل مل نے روٹ (55)، روی بوپارا (13) ،ایون مورگن (صفر ) اور کرس جارڈن (04) کو آؤٹ کیا۔ سینانائی ے نے 83 اوور میں 33 رن پر تین وکٹ لئے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment