Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:11 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

وراٹ کوہلی شکست کے باوجود ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن

 

ایڈیلیڈ ،13 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے خلاف دونوں اننگز میں سنچری بنانے کے باوجود پہلے ٹیسٹ میں ہفتہ کو یہاں ملی شکست کے بعد قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی نے ہندستانی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ٹیسٹ میں ڈیبو کرنے والے وراٹ نے میچ میں ہندستان کی جانب سے سب سے بہتر مظاہرہ کیا اور پہلی اننگز میں 115 اور دوسری اننگز میں 141 رنز کی بہترین اننگز کھیلی ۔ لیکن ہندوستان آخری دن آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کی گیند بازی کے سامنے ہدف سے 48 رنز پیچھے رہ گیا۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ یہ بہترین میچ تھا اور مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ ہم نے مشکل حالات میں بھی جس طرح سے کھیلا وہ اچھا تھا ۔قائم مقام کپتان نے ا کہ میں خوش ہوں جس طرح سے ہم نے میچ میں کھیلا۔ لیکن ماننا ہوگا کہ آسٹریلیا ہم سے بہتر رہا۔ میں نے چوتھے دن رات کو کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ جو بھی ہدف ہو گا ہمیں اس کا پیچھا کرنا ہے ۔

وراٹ نے ا کہ میں اپنی صلاحیت کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ لیکن لیون نے صحیح سمت میں اچھی گیند بازی کی۔ اگر میں اور مرلی 40 رنز اور جوڑ پاتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ اوپننگ آرڈر میں ہم نے شراکت سے بہترین ا سکور کھڑا کیا یہی آسٹریلیا نے بھی کیا ہے ۔ 26 سالہ وراٹ کی 30 ٹسٹ میچوں میں یہ آٹھویں سنچری ہے۔اپنے کھیل کے بارے میں بلے باز نے ا کہ میں زیادہ سے زیادہ رن بنانا چاہتا تھا لیکن میں نے غلط شاٹ کھیل دیا۔ میں نے میچ میں کچھ غلطیاں کیں اور میں اس سمت میں اب اصلاح کروں گا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اور بھی بہتر مظاہرہ کر سکتا تھا۔ لیکن مجھے کسی بات کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ میرے لیے ضروری ہے کہ میں پوری جارحیت اور جوش کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ کھیلو ں۔وراٹ نے ساتھ ہی آسٹریلیائی ٹیم کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے ا کہ پوری میزبان ٹیم نے میچ میں بہترین مظاہرہ کیا ۔ جو بھی گزشتہ چند دنوں میں ہوا ہے اس کے بعد اس طرح کا مظاہرہ کرنا اور جیت درج کرنا قابل تعریف ہے۔ میں ٹیم کو اس جیت کے لیے مبارکباد دیتا ہوں ۔ہندوستان کو پہلے میچ میں 48 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ اگلے ہفتے سے برسبین میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون مین آف دی میچ رہے جنہوں نے دوسری اننگز میں ہندستان کے سات وکٹ حاصل کئے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment