Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 02:37 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عزم مصمم کی بدولت ممبئی پر جیت حاصل کی:پرویز رسول

 

نئی دہلی،12 دسمبر (یو این آئی)جموں وکشمیر رنجی ٹیم کے کپتان پرویز رسول نے ممبئی جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف شاندار جیت کے بارے میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر ٹیم نے عزم مصمم کی بدولت جیت درج کی ہے۔کشمیر میں ستمبر میں تباہ کن سیلاب نے سب کو متاثر کیا لیکن جموں کشمیر کے کرکٹ کپتان پرویز رسول کا خیال ہے کہ منفی حالات نے ان کی ٹیم کو ذہنی طور پر مضبوط بنایا جس سے وہ ممبئی جیسی چمپئن ٹیم کو شکست دیسکے۔رسول نے کہا کہ سیلاب سے ہماری زندگی پر اثر پڑا۔ ہمارے پاس مشق کے لیے سہولت نہیں تھی اور حالات ایک دم منفی تھے۔ ہماری ٹیم اکیلی ایسی ہے جسے آٹھو ں میچ باہر کھیلنے ہیں۔ چار گھریلو میچ بھی ہم باہر کھیل رہے ہیں۔ مشکل حالات نے ہمیں سخت بنا دیا اور یہی ہماری کامیابی کی کلید ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تباہی دیکھی ہے اور یہ تو ایک کرکٹ میچ ہی ہے۔ اگر ہم ان مشکل حالات سے نکل سکتے ہیں تو ممبئی کو ممبئی میں وان ھڑے اسٹیڈیم پر کیوں نہیں ہرا سکتے۔انہوں نے کہا کہ بیدی سر نے ہمیں بتایا کہ کرکٹ کے میدان پر کوئی کمزور یا مضبوط نہیں ہوتا۔ بیدی سر کے آنے کے بعد جموں و کشمیر نے کرکٹ میں ترقی شروع کی۔ گزشتہ سیزن میں ہم کوارٹر فائنل تک پہنچے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ جیت اتفاقی نہیں ہے۔ رسول نے کہا کہ بیدی سر کہتے ہیں کہ تمہارے پاس بلا ہے، ان کے پاس گیند ہے۔ اگر جان لگا ے ھیلوگے تو کوئی بھی ٹیم بڑی نہیں چاہے وہ ممبئی ہو یا دہلی۔ قومی سلیکٹر سندیپ پاٹل نے بھی ٹیم کو فون پر مبارک باد دی۔

...


Advertisment

Advertisment