Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:02 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہیوز حادثے پر قابو پانے کے بعد ایبوٹ نے لئے آٹھ وکٹ

 

سڈنی ،12 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلوی بلے باز فلپ یوز کو باؤنسر کرانے والے فاسٹ بولر سین ایبوٹ نے اس دردنا حادثے کے بعد ذہنی دباؤ سے نجات حاصل کرتے ہوئے کوئنس لینڈ کے خلاف اپنی گھریلو ٹیم نیو ساؤتھ ویلز کے لیے آٹھ وکٹ لے کر زبردست واپسی کی ہے۔ایبوٹ کا باؤنسر سر پر لگنے سے یوز کی موت ہوئی تھی اور اس کے بعد 22 سالہ فاسٹ بولر گہریصدمے میں آ گئے تھے اور انہیں اؤٰنسلنگ کا سہارا لینا پڑا تھا۔ خود یوز کے خاندان اور ان کے دوستوں نے ایبوٹ کو اس حادثے سے نکلنے میں مدد کی۔آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے ستارے مانے جا رہے ایبوٹ نے اسی ہفتے حادثے والے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر واپسی کی تھی۔ لیکن شروع شروع میں وہ کافی فکر مند دکھائی دے رہے تھے اور وئنس لینڈ کے خلاف انہوں نے پہلی اننگز میں صرف دو وکٹ نکالے تھے۔لیکن جمعہ کو زبردست واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے ایک وقت ڈرا کی جانب بڑھ رہے میچ میں ایبوٹ نے بہترین مظاہرہ کیا اور وئنس لینڈ کی دوسری اننگز میں 14 رنز پر چھ وکٹ نکال کر مخالف ٹیم کو 99 کے اسکور پر ڈھیر کرکے نیو ساؤتھ ویلز کو جیت دلا دی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment