Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 04:00 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

وارنر کی جارحانہ اننگز سے آسٹریلیا کو 363 رن کی مضبوط برتری حاصل

 

ایڈیلیڈ، 12 دسمبر (یو این آئی) لوور آرڈر کے لڑکھڑانے کے بعد 444 کے اسکور پر ڈھیر ہونے والی ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سامنے آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن جمعہ کو یہاں ڈیوڈ وارنر کی سنچری کی مدد سے اپنی دوسری اننگز میں 363 رنز کی مضبوط برتری حاصل کر لی ہے۔آسٹریلوی ٹیم نے چوتھے دن کا کھیل شروع ہونے کے بعد ہندستان کو اس کی پہلی اننگز میں 1164 اوورز میں 444 کے اسکور پر ڈھیر کر دیا۔ اس کے بعد اپنی دوسری اننگز کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 69 اوورز میں پانچ وکٹ پر 290 کا اسکور کر کے ہندوستان کے خلاف 363 رنز کی مضبوط برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیا کے پانچ وکٹ باقی ہیں اور بلے باز اسٹیون اسمتھ (52) اور بریڈ ہیڈن 14 رن بنا کر ناٹ آؤٹ کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پہلی اننگز کے سنچری میکر وارنر نے ایک بار پھر ایڈیلیڈ اوول میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری سنچری لگائی ۔ انہوں نے 166 گیندوں میں 11 چوکے اور دو چھکے لگا کر 102 رنز کی بہترین اننگز ھیلی۔سال 2014 میں وارنر کی یہ چھٹی سنچری ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں ایک سال میں سب سے زیادہ سنچری لگانے کا ریکارڈ رکی پونٹنگ کے نام ہے۔ پونٹنگ کے نام ایک کیلنڈر سال میں سات سنچری درج ہیں۔اس سے پہلے ہندستان نے دن کا ھیل کل کے 369 رن پر پانچ وکٹ سے آگے شروع کیا۔ لیکن نچلے آرڈر کے لڑکھڑانے کے سبب ہندوستان اپنے اسکور میں صرف 75 رنز کا ہی اضافہ کر پایا۔ روہت نے ناٹ آؤٹ 33 اور ردھمن ساہا نے ناٹ آؤٹ 01سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ لیکن وہ 10 رن جوڑ کر 43 جبکہ ساہا 25 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ہندستان نے اپنی پہلی اننگز میں قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی کی سنچری کے علاوہ مرلی وجے، چتیشور پجارا اور اجن یا رہانے کی نصف سنچریوں کی مدد سے اچھی شروعات کی تھی۔ لیکن چوتھے دن اس کا لوور آرڈر ا س وربورڈ پر زیادہ رنز نہیں جوڑ سکا۔ اپنی پہلی اننگز 517 کے اسکور پر ڈکلئیرکر نے والی آسٹریلوی ٹیم کے بڑے اسکور کے سامنے ہندوستان کے لیے بھی بڑا اسکور کھڑا کرنا ضروری تھا۔لیکن روہت دیر تک ٹک نہیں سکے اور آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے انہیں دن کا اپنا پہلا شکار بنا کر اپنی ہی گیند پر کیچ کرلیا۔ روہت نے 89 گیندوں میں پانچ چوکے بھی لگائے۔ روہت اور ساہا نے چھٹے وکٹ کے لیے 32 رنز کی شراکت کی۔ آسٹریلیا کا اگلا شکار کرن شرما بنے ،کرن 04 رنز ہی جوڑ سکے تھے کہ وہ پیٹر سڈل کے ہاتھوں ساتویں بلے باز کے طور پر بولڈ ہو گئے اس وقت ہندستان کاا سکور 406 رنز تھا۔اس کے کچھ دیر بعد ساہا کو لیون نے شین واٹسن کے ہاتھوں کیچ کراکر پویلین بھیجا اور ہندستان کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ اگرچہ محمد شمی نے نویں بلے باز کے طور پر رنز بٹورنے کی اچھی کوشش کی اور 24 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر اہم 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ سڈل کے ہاتھوں آسٹریلوی آل راؤنڈر واٹسن کو کیچ دے بیٹھے اور ہندستان کے آخری بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ ایشانت صفر پر لیون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔آسٹریلوی اسپنر لیون نے ہندستان کی پہلی اننگز میں 36 اوورز میں 134 رنز دے کر سب سے زیادہ پانچ وکٹ نکالے جبکہ تیز گیند باز مشیل جانسن نے 22 اوورز میں 102 رن پر دو وکٹ اور سڈل نے 184 اوورز میں 88 رن پر دو وکٹ لیے۔ ریان ہیرس کو 21 اوورز میں 55 رنز پر ایک وکٹ ملا۔دوسری اننگز کھیلنے اتری آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے وارنر کے علاوہ دوسری بڑی اننگز اسمتھ نے کھیلی۔ انہوں نے 64 گیندوں میں پانچ چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 52 رن بنائے جبکہ مشیل مارش نے چھٹے نمبر پر کھیلتے ہوئے 40 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔
وارنر نے واٹسن کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 102 رنز کی سب سے اہم شراکت کی جبکہ مارش اور اسمتھ نے پانچویں وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑ کر دن کی دوسری بڑی شراکت نبھائی ۔ واٹسن نے 86 گیندوں میں چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر 33 رن جوڑے جبکہ مارش نے 26 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے اڑایے۔اس سے پہلے اوپننگ کرتے ہوئے کرس روجرس نے 21 رن بنائے لیکن ہندوستانی گیند باز نے روہت کے ہاتھوں انہیں کیچ کراکر آسٹریلیا کا پہلا وکٹ نکالا۔ کرن شرما نے 16 اوورز میں 95 رن پر دو وکٹ لیے۔ شمی نے 11 اوورز میں 42 رنز دے کر واٹسن (33) کا وکٹ نکالا۔ روہت نے 12 اوورز میں 35 رنز پر مارش کو آؤٹ کیا جبکہ ورون آرون نے 10 اوورز میں 43 رنز پر کپتان مائیکل کلارک کو 07کے اسکور پر پویلین بھیجا۔


 

...


Advertisment

Advertisment