Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

آنکھ میں چوٹ کے سبب کریگ کا عالمی کپ میں کھیلنا مشکوک

 

لندن ،11 دسمبر (یو این آئی) انگلینڈ کے ون ڈے وکٹ کیپر کریگ یسویٹر میچ کے دوران آنکھ میں لگی شدید چوٹ سے اب تک نکل نہیں پائے ہیں جس سے ان کا اگلے سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلنا مشکوک ہو گیا ہے۔کریگ نے ایک بیان میں امیرے لیے یہ بہت دکھ کی بات ہے لیکن میری آنکھ 100 فیصد ٹھیک نہیں ہے اور میں خود سے جس طرح کے مظاہرے کی امید کرتا ہوں اسے قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ میں خود کو فٹ رکھوں۔ میں فی الحال خود کی صحت کیلئے ماہرین کی ہر ممکن مدد لے رہا ہوں تاکہ اس مسئلہ سے نجات پا سکوں ۔ کریگ کو اگلے سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے انگلینڈ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے لیے 46 ون ڈے اور 25 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔ سال 2010 میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے کریگ نے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 63 رن بنائے تھے اور وہ مین آف دی میچ رہے تھے۔انگلینڈ اور سمرسیٹ کاؤنٹی کے وکٹ کیپر بلے باز کریگ کیسویٹر آنکھ پر چوٹ لگنے کے پانچ مہینے بعد بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے، اور اب ان کا کیریئر ہی خطرے سے دوچار ہوگیا ہے کیونکہ انہیں بصارت میں دشواری کا سامنا ہے اور کہتے ہیں کہ ان کی آنکھ اب بھی 100 فیصد ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔کیسویٹر نے آئندہ بگ بیش لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے اور شاید اب 2015ء سیزن میں بھی حصہ نہ لے پائیں۔جولائی کے مہینے میں کیسویٹر کے زخمی ہونے کے بعد کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر آئی تھی جس میں ان کی دائیں آنکھ سوجی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔ نارتھمپٹن شائر کے خلاف ایک مقابلے میں حریف گیندباز ڈیوڈ ولی کی ایک گیند کریگ کے ہیلمٹ میں گھس گئی تھی اور ان کی دائیں آنکھ اور ناک کے درمیان جالگی۔ جس کے نتیجے میں ناک، گال اور آنکھ کے گرد کی ہڈی کو سخت نقصان پہنچا لیکن وہ صحت یاب ہوئے اور بعد ازاں سمرسیٹ کاؤنٹی کے علاوہ جنوبی افریقہ کی ریم سلیم ٹی20 میں بھی شرکت کی۔ البتہ کیزویٹر سمجھتے ہیں کہ وہ اب بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے۔ اس لیے انہوں نے آئندہ بگ بیش میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔انگلینڈ کی جانب سے 46 ایک روزہ اور 25 ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلنے والے کیسویٹر چند روز قبل ہی عالمی کپ 2015ء کے لیے اعلان کردہ 30 رکنی انگلینڈ کے دستے میں شامل کیے گئے تھے۔

...


Advertisment

Advertisment