Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہالینڈ کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں داخل

 

بھونیشور، 11 دسمبر (یو این آئی) تین بار کے سابق چیمپئن پاکستان نے گروپ مرحلے کے بے حد مایوس کن مظاہرے سے نکل کر جمعرات کو حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی کپ سلور میڈلسٹ ہالینڈ پر 4۔2 کی زبردست کامیابی حاصل کر کے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔سال 1998 سے اب تک چیمپئنز ٹرافی میچ میں 12 بار ہالینڈ کے خلاف کھیل چکی پاکستانی ہاکی ٹیم کی یہ ڈچ ٹیم پر پہلی جیت ہے۔ گروپ بی میں تین میں سے دو میچ جیت کر سر فہرست ہالینڈ کو اس سے پہلے ہندستان نے بھی آخری گروپ میچ میں 3۔2 سے شکست دی تھی۔ دوسری طرف پاکستان کا گروپ اے میں بے حد خراب مظاہرہ رہا تھا اور اس نے تینوں میچ ہارے تھے ۔ اسے ایک میچ میں تو انگلینڈ کے ہاتھوں 2۔8 کی شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک اور خطاب کی اہم دعویدار ہالینڈ نے وارٹرفائنل میں پاکستان کے خلاف جارحیت کے ساتھ شروعات کی اور جیروئن ہڈز برگر نے چھٹے منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو 1۔0 کی برتری دلا دی۔ لیکن اس کے کچھ دیر بعد ہی پاکستان کے محمد عمر بھٹ نے 16 ویں منٹ میں میدانی گول سے اسکور 1۔1 کر دیا۔میچ کے دوسرے کوارٹر میں ہالینڈ اور پاکستان دونوں ہی جانب سے اچھا کاؤنٹر اٹیک دیکھنے کو ملا اور برابری پر پہنچنے کے بعد پاکستانی ٹیم کی جانب سے محمد عمران نے 30 ویں منٹ میں پنالٹی ارنر پر گول کر کے سکور 2۔1 کر دیا۔مقابلے میں وقفے کے بعد 38 ویں منٹ میں ہالینڈ کی ٹیم نے اچھا کھیل دکھایا اور میچ پر گرفت بنا کر رکھی۔ ڈچ ٹیم کے وسٹنجن جی ر نے میدانی گول کر کے اسکور 2۔2 کر کے پاکستان پر دباؤ بنایا۔ لیکن ٹورنامنٹ میں جیت کو ترس رہی پاکستانی ٹیم نے آخری وقت میں اپنا حملہ تیز کیا اور محمد عرفان نے 51 ویں منٹ میں ملے پنالٹی ارنر پر گیند کو زبردست فل کر کینیٹ میں پہنچایا۔میچ میں 3۔2 سے برتری بنا کر حوصلہ افزاپاکستانی ٹیم کو ایک منٹ بعد ہی 52 ویں منٹ میں محمد عرفان نے ایک اور کامیابی دلائی اور پنالٹی ارنر پر اپنا دوسرا گول کر کے سکور 4۔2 کر دیا۔پاکستان نے اپنی اس برتری کو وٹر بجنے تک برقرار رکھا اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان نے مسلسل دوسری بار سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سال 2012 میں میلبورن میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ الینڈ رنراپ رہا تھا۔مین آف دی میچ پاکستان کے محمد عمران نے ا کہ ہندستان سے شکست کھاکر ہالینڈ کافی دباؤ میں آ گئی تھی اور ہمارے لئے یہ فائدہ مند ثابت ہوا۔ ہم نے گروپ کے تمام میچ ہارے لیکن ہالینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر ہم نے آخر کار سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ہم نے گزشتہ میچ کے مقابلے ہالینڈ کے ڈیفنس کو توڑنے کی تیاری کی تھی اور ہمارا منصوبہ درست رہا ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment