Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:18 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

چنئی میں ہوگا اجمل کی قسمت کا فیصلہ

 

کراچی، 11 دسمبر (یو این آئی) مشتبہ گیندبازی ایکشن کے الزامات کا سامنا کر نے والے پاکستان کے آف اسپنر سعید اجمل کو چنئی میں ہونے والے آخری بایومی ین ٹیسٹ سے پہلے کینیا کے خلاف دو ون ڈے مقابلوں میں مشق کے طور پر ھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ مانے جا رہے اجمل کا چنئی میں واقع آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری میں آخری بایومی ین ٹیسٹ ہونا ہے۔ پی سی بی کے افسران شکیل شیخ نے ا ہ کینیا کے خلاف سیریز کے میچ بین الاقوامی نہیں ہیں اس لئے اجمل کو لاہور میں اس کے آخری دو میچوں میں مشق کے طور پر اتارا جائے گا ۔شیخ نے ساتھ ہی تصدیق کی ہے کہ اجمل اور ایک دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ کو چنئی بایومی ین ٹیسٹ کیلئے بھیجا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حفیظ اس ہفتے غیر سرکاری ٹیسٹ کیلئے دبئی سے چنئی جائیں گے جبکہ اجمل لاہور میں کینیا کے خلاف کھیلنے کے بعد چنئی پہنچیں گے ۔مارچ 2009ء میں پاکستان میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد کینیا پاکستان کا دورہ کرنے والا پہلا ملک ہے البتہ اس کے تمام مقابلے پاکستان اے کے خلاف ہیں یعنی کسی میچ کو بین الاقوامی مقابلے کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ ان میچوں میں سعید اجمل کو کھلانے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، کیونکہ سعید کے بین الاقوامی مقابلے کھیلنے پر پابندی ہے جب تک کہ وہ اپنے بالنگ ایکشن کو شفاف نہیں قرار دلواتے۔سعید اجمل پر اگست میں دور سری لنکا میں شکوک کا اظہار کیا گیا تھا اور ان کے بالنگ ایکشن کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ان کی جانچ کی تھی۔ جس کے بعد پایا گیا تھا کہ دوسرا سمیت ان کی تمام گیندیں قانونی حدود سے تجاوز کرتی ہیں، جس پر انہیں فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کردیا گیا تھا۔ پاکستان کو عالمی کپ سے قبل دوسرا بڑا دھچکا ابھی گزشتہ ہفتے لگا ہے جب اس کے دوسرے اہم ترین اسپنر محمد حفیظ بھی مشکوک بالنگ ایکشن کی وجہ سے معطل کردیے گئے۔اب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ دونوں گیندبازوں کو ہندستان کے شہر چنئی میں واقع بایومکینکس لیبارٹری بھیجے گا، جہاں ان کی باقاعدہ جانچ کی جائے گی۔ محمد حفیظ دبئی سے براہ راست ہندستان جائیں گے جبکہ سعید اجمل ویزے کی وجہ سے 30 دسمبر تک چنئی روانہ ہوں گے۔ تب تک وہ کینیا کے خلاف دو مقابلوں میں پاکستان اے کی نمائندگی کریں گے۔کینیا اور پاکستان اے کے مابین پہلا مقابلہ 13 دسمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment