Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:43 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

چالیس مرتبہ کے چمپئن کو شکست دے کر جموں و کشمیر نے تاریخ رقم کی

 

جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم کی تاریخی جیت پر عمر عبداللہ کا اظہارِ مسرت

ممبئی 10 دسمبر (یو این آئی) جموں کشمیر نے 40 مرتبہ کے چمپئن ممبئی کو اسی کے گھریلو میدان پر بدھ کے روز یہاں رنجی ٹرافی گروپ اے میچ میں چار وکٹ سے شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ممبئی نے جموں کشمیر کے سامنے جیت کے لئے 237 رن کا ہدف رکھا تھا جسے مہمان ٹیم نے میچ کے چوتھے اور آخری دن لنچ کے قریب ایک گھنٹے بعد اپنی دوسری اننگز میں 2ء69 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے میچ میں چار وکٹ سے جیت اپنے نام کر لی۔ جموں کشمیر کو اس جیت سے چھ پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے جموں کشمیر نے کل کے 58 رن پر ایک وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پہلی اننگ میں سنچری بنانے والی شبھم کھجوریا نے سب سے زیادہ 78 رن کی اننگ کھیلی جبکہ ہردیپ سنگھ نے ناٹ آوٹ 41 رن کی فاتحانہ اننگ کھیلی۔ آئی سی سی عالمی کپ 2015 کے لئے قومی ٹیم کے 30 ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ بنانے والے کپتان پرویز رسول نے 32 رن کا تعاون دیا۔ کھجوریا کے آوٹ ہونے کے بعد نچلی صف کے بلے بازوں نے اہم اننگ کھیلی اور چھٹے وکٹ کے لئے ہردیپ نے ہدف تک پہنچنے کے لئے وسیم رضا کے ساتھ مل کر 44 رن جوڑ کر ٹیم کو جیت دلائی۔ ممبئی کی طرف سے شردل ٹھاکر، ابھیشیک نائر اور اقبال عبداللہ نے ایک وکٹ لیا جبکہ وشال دامولکر نے دو وکٹ حاصل کئے۔

دوسری جانب ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ و نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ نے جموں وکشمیر کرکٹ ٹیم کی ممبئی کے خلاف تاریخ فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم میں شامل کھلاڑیوں اور افسروں کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ایک نئی تاریخ رقم کر نے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب ہماری ٹیم رانجی ٹرافی جیتے گی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں ہنر اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ،بس اس ہنر اور صلاحیتوں کو صحیح سمت دینے کی ضرورت ہے۔ ور ہماری حکومت نے گذشتہ 6سال کے دوران اسی جانب اپنی توجہ مرکوز رکھی تاکہ نوجوانوں کے ہنر کو صحیح سمت دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنا لوہا منوا رہے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پرویز رسول کو اس بار ورلڈکپ کی حتمی ٹیم میں شامل کیا جائے گا ، جو پہلے ہی 30ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment