Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 06:06 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کنگارؤں کے سامنے بے بس نظر آئے ہندوستانی گیند باز

 

کلارک اور اسمتھ کی سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا نے پہلی پاری میں شاندار 517 رن بنائے

ایڈیلیڈ 10 دسمبر (یو این آئی) کپتان مائیکل کلارک کی حیرت انگیز واپسی کے بعد بلے باز اسٹیون اسمتھ کے ساتھ ان کی ساتویں وکٹ کے لیے 163 رن کی بہترین شراکت کی بدولت آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں بارش سے متاثرہ دوسرے دن بدھ کو 517 رن کا ہمالیائی اسکور بنا دیا ۔میچ کے پہلے دن ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے آسٹریلیائی کپتان کلارک نے میدان پر واپسی کی اور اپنے ٹسٹ کیریئر کی 28 واں سنچری مکمل کی۔ ہندوستانی گیندباز دوسرے دن بھی جدوجہد کرتے نظر آئے اور آسٹریلیائی بلے بازوں نے کھیل کے اختتام تک 120 اووروں میں سات وکٹ پر 517 رن بنائے۔ کلارک کے علاوہ پانچویں نمبر کے بلے باز اسٹیون اسمتھ نے بھی ٹسٹ کریئر کی پانچویں سنچری مکمل کی ۔ اسمتھ 162 رن اور مشیل جانسن (صفر) پر ناٹ آوٹ رہے جبکہ آسٹریلیا کے تین وکٹ اب بھی باقی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ میزبان ٹیم تیسرے دن صبح تک اپنی اننگز ڈکلیئر کر سکتی ہے۔اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کل کے 354 رن پر چھ وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا تو اس وقت اسمتھ 73 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ میچ میں صبح کے سیشن کا کھیل کچھ ہی دیر ہو پایا تھا کہ بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔ کچھ دیر بعد میچ پھر شروع ہوا اور لنچ بھی مقررہ وقت سے پہلے کرانا پڑا۔اسمتھ نے 231 گیندوں میں 21 باونڈری لگائی اور ناٹ آؤٹ 162 رن بنائے جبکہ کلارک نے درد کے باوجود بہترین اننگ کھیلتے ہوئے 163 گیندوں کا سامنا کیا اور 18 چوکوں کی مدد سے 128 رن بنائے۔ اسمتھ نے ہندوستانی گیند باز ورون آرون کی گیندوں پر اچھے شاٹ کھیلے اور میچ رکنے سے پہلے تک اپنا اسکور 98 پر پہنچا دیا۔ لنچ کے بعد میچ جب دوبارہ شروع ہوا تو اسمتھ نے اپنی پانچویں ٹسٹ سنچری مکمل کی اور جذباتی انداز میں بلا اٹھا کر اپنی سنچری کو فلپ یوز کے نام وقف کیا۔ میچ کے 104 ویں اوور میں کلارک نے بھی اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی 28 واں ٹسٹ سنچری ہے۔ دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 163 رن کی شراکت بھی نبھائی۔ لیگ اسپنر کرن شرما نے چتیشور پجارا کے ہاتھوں کلارک کو کیچ کراکر پھر اس شراکت پر بریک لگایا۔ کلارک ساتویں بلے باز کے طور پر آسٹریلیا کے 517 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ سٹ کے دوسرے دن ہندوستانی گیندبازوں کو کلارک کی شکل میں صرف ایک وکٹ ملا۔ تیز گیند باز ایشانت شرما اور محمد سمیع نے کافی مہنگے اوور ڈالے جس کے بعد قائم مقام کپتان وراٹ کوہلی نے کچھ وقت کے لئے کرن شرما کو کو گیندبازی کی کمان سونپی۔ لیکن آسٹریلیائی بلے بازوں نے میچ میں رنوں کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔گیندباز کرن نے دوسرے دن اپنے 11 اووروں میں 54 رن پرکلارک کا ایک وکٹ لیا جبکہ سمیع ، ورون اورایشانت کافی مہنگے ثابت ہوئے اور کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ سمیع نے 24 اووروں میں 120 رن پر دو وکٹ، آرون 23 اووروں میں 136 رن پر دو وکٹ ، کرن 33 اووروں میں 143 رن دے کر دو وکٹ اور ایشانت 27 اووروں میں 85 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا ہے۔ 33 سالہ کلارک میچ رکنے کے بعد جب میدان پر آئے تو انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی۔ ان کی اس کامیابی کے بعد ایڈیلیڈ اوول میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر ان کی اس کامیابی پر تالیاں بجاکر حوصلہ افزائی کی۔ ایڈیلیڈ اوول میں کلارک کی یہ سنچری کسی کھلاڑی کی ریکارڈ ساتویں سنچری ہے۔ اس سے پہلے نیو ساؤتھ ویلس کے ان کی ٹیم کے ساتھیوں ڈیوڈ وارنر (145) اور اسمتھ (ناٹ آوٹ 162) نے بھی اپنی اپنی سنچری یہاں مکمل کی۔کلارک نے منگل کو 60 کے اسکور کے بعد 44 ویں اوور میں پیٹھ کے نچلے حصے میں کھینچاؤ کی وجہ سے میدان چھوڑ دیا تھا۔ انہیں ناٹ آؤٹ ریٹائرڈ ہرٹ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد باقی میچ میں ان کے کھیلنے پر شبہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ گزشتہ تین ماہ میں کلارک کو تین مرتبہ ہیمسٹرنگ چوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کپتان اپنا فٹنس ٹسٹ پاس کرنے کے بعد ہی میچ میں کھیل رہے ہیں۔ اگرچہ منگل کو ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد بدھ کو بھی کلارک درد میں کھیلتے رہے اور ناٹ آؤٹ 109 کے اسکور پر پہنچنے کے بعد ایک بار پھر ان کی پیٹھ میں درد ہوا اور انہیں میدان پر کچھ پریشانی میں دیکھا گیا۔ٹیم کے فیزیو ا یلیکس اونٹورس نے ا لار کی پیٹھ میں کھینچاؤ ہے لیکن وہ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ گزشتہ 18 ماہ میں انہیں پیٹھ میں درد کی اتنی شکایت نہیں ہوئی ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment