Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:52 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

حفیظ کی جگہ بھرنے کیلئے ایک سے زیادہ بولرز کی ضرورت پڑے گی

 

کراچی، 08 ؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا )محمد حفیظ کی بولنگ پر پابندی لگنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کوہندوستان کی طرح پانچویں بالر کے لئے ایک سے زیادہ بولروں پر انحصار کرنا ہوگا۔ دو نان ریگولر بولر حفیظ کی جگہ بھریں گے۔ مستند ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور محمد حفیظ کریں گے۔ جبکہ یونس خان تیسرے نمبر پر آئیں گے۔ محمد عرفان ، عمر گل اور وہاب ریاض فاسٹ بولنگ کے شعبے میں ذمے داریاں نبھائیں گے۔ شاہد آفریدی آل راؤنڈر ہوں گے۔ جبکہ پانچویں بولر کے لئے نیٹ پر اسد شفق اور حارث سہیل کو تیار کیا گیا ہے۔ تاہم حفیظ کے دس اوورز احمد شہزاد اور اسد شفیق کرائیں گے۔ عمر اکمل کوٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔ سر فراز احمد ساتویں نمبر پر کھیلیں گے۔ ذوالفقار بابر کو بھی ٹیم میں جگہ ملنے کاامکان کم ہے۔ اسد شفیق اور احمد شہزاد لیگ اسپنر ہیں ۔ اسد ایک فرسٹ کلاس وکٹ لے چکے ہیں جبکہ احمد شہزاد14فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ دبئی میں پہلے ون ڈے کے لئے پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑی یہ ہوں گے۔ احمد شہزاد، محمد حفیظ، یونس خان، مصباح الحق، عمر اکمل، اسد شفیق، سر فراز احمد (وکٹ کیپر) شاہد خان آفریدی، محمد عرفان ، عمر گل اور وہاب ریاض۔

...


Advertisment

Advertisment