Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:05 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

92ورلڈ کپ میں پاکستان سے سیمی فائنل کی شکست فراموش نہیں کرسکا:ملز

 

دبئی، 08 ؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا )نیوزی لینڈ کے پیس بولر کائیل ملز نے کہا ہے کہ میں1992میں ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سیمی فائنل فراموش نہیں کرسکا ہوں ۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹ سے شکست دی تھی۔جب انضمام الحق نے دھواں دار اننگز کے دوران نیوزی لینڈ کا جیتا ہوا میچ ہار میں تبدیل ہوگیا۔اتوار کو دبئی میں پریس کانفرنس میں35سالہ کائیل ملز نے کہا میں اپنے اسکول کی جانب سے آکلینڈ کے میں سیمی فائنل دیکھنے گیا تھا۔ مجھے یاد ہے پاکستان نے زبردست کرکٹ کھیلی۔انضمام نے37 گیندوں پر60 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔ ملز نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے ٹیسٹ اور ون ڈے میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور دونوں سیریز میں کانٹے کا مقابلہ ہوا ہے۔دونوں سیریز کو دیکھتے ہوئے ایک اور سخت سیریز کی توقع ہے۔ ملز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ورلڈ کپ میں جیت کے روشن امکانات ہیں۔

 

...


Advertisment

Advertisment