Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:49 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

یونس خان پاکستان ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر خوش

 

دبئی، 08 ؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا )تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے ون ڈے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نیوزی لینڈ کی سیریز اور ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔ یونس خان نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کی خواہش طاہر کی ہے۔37سالہ یونس خان کا نام ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل ہے۔ خراب فارم کی وجہ سے وہ 17ماہ میں واحد ون ڈے انٹرنیشنل اگست میں کھیل سکے ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ ہمارے پاس ون ڈے کے بہترین کھلاڑی ہیں اورون ڈے سیریز ہم ہی جتیں گے۔ میں پاکستان کی جیت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے ون ڈے کرکٹ کھیلنا شروع کی میری پوزیشن تبدیل ہوتی رہی لیکن اب میں ون ڈاؤن پر کھیلنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانی ٹیم اپنے بولروں کی وجہ سے جیتی رہتی ہے لیکن حالیہ فتوحات بیٹنگ لائن کی مرہون منت رہی ہے۔ ورلڈکپ میں ہماری جیت کے امکانات روشن ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment