Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جذبات پر قابو رکھ کر ہند۔ آسٹریلیاٹیسٹ کیلئے تیا ر

 

ایڈیلیڈمیں پہلاٹسٹ آج سے ،کوہلی ہی کریں گے ٹیم انڈیا کی قیادت،آسٹریلیائی کپتان کلارک بھی جلوہ دکھانے کو بے قرار
آسٹریلیا کو باؤ نسر کا استعما ل کر نا چاہئے :پونٹنگ

ایڈیلیڈ،08 ؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا )فلپ ہیوز کی المناک موت کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے پہلے روایتی جارحیت اگرچہ نظر نہیں آ رہی ہو لیکن ہندوستان اورآسٹریلیا کل سے یہاں شروع ہو رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں اپنے اسی مشہو ر تیور کے ساتھ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔یہاں پہنچنے کے دو ہفتے بعد آخر ہندوستانی ٹیم وراٹ کوہلی کی قیادت میں کل سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔مہندرسنگھ دھونی ابھی تک دائیں انگوٹھے میں چو ٹ سے ابھر نہیں پا ئے ہیں۔آسٹریلیا ئی کپتان مائیکل کلارک کو میچ کے لیے فٹ قراردے دیا گیا ہے جبکہ ہندوستان درمیانی رفتا ر کے تیز گیند باز بھونیشور کمار کا کھیلنا ابھی طے نہیں ہے۔پچھلی بار2011-12میں دھونی کی کپتانی میں ہندوستان کو یہاں 4.0سے شکست کا سا منا کر نا پڑا تھا ۔اس بارہندستانی ٹیم کا ارادہ اس کا بدلہ لینے کا ہوگا لیکن کل جب میچ شروع ہوگا تو کھلاڑیوں کے ذہن میں یہ خیال نہیں ہو گا۔دونوں ٹیمیں میدان پراتریں گی تو جذبات کا طوفان جو ش ما ر رہا ہوگا۔ایڈیلیڈ ہیوز کا دوسرا گھر تھا اور میچ شروع ہونے سے پہلے اسے خر اج عقیدت پیش کی جائے گی۔کرکٹ آسٹریلیا اور جنوبی آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن نے اسے خر اج عقیدت پیش کر نے کے لیے کئی منصوبے بندی کی ہے۔آسٹریلیا ئی کرکٹ کیلئے گزشتہ دو ہفتے کا وقت کافی مشکل بھرا رہا ہے ۔ہیوز کی موت نے پورے ملک کو گ غمگین بنا دیا تھا اور کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ حاشیہ پر چلا گیا۔سیریز کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی جس سے بی سی سی آئی نے بھی منظوری دے دی۔ غم کی اس مدت میں کپتان کلارک ان کی طاقت بنے رہے۔ہندوستانی ٹیم جب یہاں پہنچی تب کلارک کی فٹنس اور پہلے ٹیسٹ کے لیے انتخاب کو لے کر بحث جاری تھی ۔ہیوز کے زخمی ہونے کے بعد سے جس طرح انہوں نے آسٹریلیا ئی کرکٹ کمیو نٹی کو سنبھالا، اس سے اب کو ئی شک نہیں رہ گیا کہ وہ پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے۔آسٹریلیا ئی کرکٹرکھلاڑی نے وقت وقت پر اس با ت کا اظہا ر کیا کہ ان کے لیے پہلے ٹیسٹ کی تیاری کرنا کتنا مشکل تھا۔ہیوز کے باؤ نسر لگنے سے میدان پر گرنے کے اور مو ت کے واقعہ کے بعد پہلی بار ان کے لیے بلے بازی کرنا آسان نہیں ہوگا۔تین دن کے پریکٹس سیشن کے بعد کھلاڑی اب معمو ل کے مطا بق تیا ر ہو رہے ہیں اور انہوں نے جارحانہ کھیل دکھانے کا عزم ظا ہر کیا ہے۔ہندوستانی ٹیم کے لیے یہ طویل دورہ ہو گیا ہے چونکہ ٹیم دو ہفتے پہلے سے ٹیسٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ہندستان نے آغاز پریکٹس میچ سے کی ہے ۔اس کے بعد آسٹریلیا کے غم پر قابو پانے کا انتظار کرتی رہی۔کچھ اور پر یکٹس کے بعد ایڈیلیڈ میں دوسرا پریکٹس میچ کھیلا۔ہندوستانی ٹیم نے اپنے جذبات پر قا بو رکھ کر پر یکٹس پر تو جہ دی ۔گزشتہ کچھ وقت میں ٹیسٹ کرکٹ میں ہندوستان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ٹیم فی الحال آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے۔ہندوستان نے 2013میں ویسٹ انڈیز کو اپنی سرزمین پر شکست دیا تھا ۔اس کے بعد جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ سے ہاری اور پھر انگلینڈ نے اسے 3.1سے شکست دی۔نوجوان ہندوستانی ٹیم غیر ملکی دورے پر اچھی کارکردگی کا شعو ر سیکھ رہی ہے۔جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں حالات اس کے لیے نئے تھے چونکہ کچھ ہی کھلاڑی پہلے وہاں کھیل چکے تھے۔آسٹریلیا دورہ بھی الگ ہوگا۔موجودہ ٹیم میں سے دھونی، کوہلی، اجنکیا رہانے، روہت شرما، ایشانت شرما، آر اشون اور امیش یادو نے ہی 2011میں یہاں کھیلا ہے ۔رہانے اور روہت کو تین سال پہلے کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن گزشتہ ایک سال میں انہوں نے بیرو ن مما لک میں کافی کرکٹ کھیلا ہے۔گیند با زوں کو آسٹریلیا ئی پچوں کا تجربہ ہو گیا ہے۔ہندوستان کے لیے اہم تبدیلی کپتانی کی شکل میں ہوگی ۔دھونی ون ڈے کرکٹ میں جارحانہ کپتان ہیں لیکن ٹیسٹ میں خاص طور پر غیر ملکی دوروں پر ضرورت کے مطا بق مظاہرہ نہیں کر سکے۔اس ٹیسٹ میں کوہلی کپتانی کریں گے جن کا اندا ز جداگا نہ ہے۔دھونی کی غیر موجودگی میں ردھیما ن ساہا ان کی جگہ لیں گے لیکن کیا وہ چھٹے نمبر پر بلے بازی کریں گے؟ہندوستان اگر اضافی بلے باز کو لے کر اتر تا ہے تو چار گیند با ز ہی ٹیم میں ہوں گے۔بھوبنیشور کما ر کا کھیلنا مشکوک ہونے سے ایشانت شرما، ورون آرون اور محمد سمیع پہلی پسند ہوں گے۔اسپنروں میں رویندر جڈیجہ اور آر اشون مضبو ط دعویدار ہوں گے۔دو نو ں ٹیمیں اس طر ح ہیں :(ہندوستان )وراٹ کوہلی (کپتان) شیکھر دھون، مرلی وجے، چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، روہت شرما، سریش رینا، ردھیما ن ساہا، رویندر جڈیجہ ، آر اشون، کرن شرما، ایشانت شرما، محمد سمیع ، ورون آرون، امیش یادو، بھوبنیشور کمار، کے ایل راہل، نمن اوجھا، ایم ایس دھونی۔(آسٹریلیا)مائیکل کلارک (کپتان) ڈیوڈ وارنر، کرس راجرس ، شین واٹسن،ا سٹیو ا سمتھ،مشیل مارش، بریڈ ہیڈن، مشیل جانسن، ریان ہیرس، پیٹر سیڈل، ناتھن لیون، جوش ہیزل و وڈ۔فلپ ہیوز ٹیم کے اعزازی طو رپر 13ویں ممبر ہوں گے۔میچ صبح 5.30سے شر وع ہو گا ۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ فلپ ہیوز کی المناک موت کے باوجود ٹیم کے تیز گیند بازوں کو ہندوستان کے خلاف کل سے شروع ہو رہے پہلے ٹیسٹ میں باؤ نسر گیند کا استعمال کر نے سے گریز نہیں کرنا چاہئے ۔پونٹنگ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مشیل جانسن میچ کی پہلی گیند ہی باؤ نسر ڈالے۔ہیوز کی گزشتہ مہینے شیفلڈ شیلڈ میچ کے دوران باؤ نسر لگنے سے موت ہو گئی تھی۔پونٹنگ نے ای ایس پی ا ین کر کٹ انفو سے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی زخمی ہو لیکن باؤ نسر کرکٹ کا حصہ ہے۔اگر وہ پچھلی بار کی طرح جارحانہ نہیں کھیلیں گے تو مجھے لگتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی روح کے مطابق نہیں کھیل پا ئیں گے ۔انہوں نے لکھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا نے کافی اچھا معیار قائم کیا ہے اور ٹیم اب جارحیت نہیں چھوڑ سکتی۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے اپنے لئے جو معیار طے کیا ہے ، اسے ان پر کھرا اترنا ہوگا۔انہیں یہ ثابت کرنا ہوگا کہ آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ہرانا کتنا مشکل ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment