Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:21 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

چیمپئن ٹرافی میں بیلجیم نے پاکستان اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرایا

 

بھونیشور، 06 دسمبر (یو این آئی) چھپا رستم مانے جا رہے بیلجیم نے سابق فاتح پاکستان کو ہفتہ کو یہاں چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے 35 ویں ایڈیشن میں 2۔1 سے شکست دے کر اپنی مہم کی شاندار شروعات کی جبکہ ایک دیگر مقابلے میں انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو اوپننگ میچ میں 3۔1 سے شکست دے کرزبردست آغاز کیا۔بیلجیم نے ٹینگائے ونسس کے 12 ویں منٹ کے گول سے برتری حاصل کرلی تھی ۔ بیلجیم نے اس کے بعد پاکستانی ڈیفنس پر مسلسل دبدبہ بنائے رکھا لیکن اسے اپنی برتری دگنی کرنے کا موقع نہیں مل پایا۔ دوسرے کوارٹر کے اختتام سے دو منٹ پہلے عمران بٹ کی بہترین کوشش کو ٹام بون نے بچا لیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے نسبتا بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کو اس وقت پنالٹی ا سٹروک ملا جب ارنر پر گیند فل لاء لیوپارٹ کے جسم سے ٹکرا گئی۔ امپائروں نے صلاح و مشورے کے بعد پاکستان کوا سٹروک دے دیا۔ کپتان محمد عمران نیا سٹروک کو گول میں تبدیل کر کے پاکستان کو برابری دلا دی۔میچ کے 43 ویں منٹ میں بیلجیم نے بریلس کے گول سے برتری حاصل کرلی۔ بیلجیم کی یہ برتری آخر تک قائم رہی اور اس طرح اس نے ٹورنامنٹ میں فاتحانہ شروعات کی۔اس سے قبل گزشتہ چمپئن اور 14 ویں بار چیمپئنز ٹرافی کا خطاب پر قبضہ کیلئے کھیل رہی دنیا کی نمبر ایک رینک ٹیم آسٹریلیا کو انگلینڈ نے میچ میں چھ انے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا اور اس کی خراب فارم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے تقریبا چاروں کوارٹر میں اپنا دبدبہ بنائے رکھا۔ انگلینڈ کی جانب سے میچ کے پہلے کوارٹر میں الیسٹیر براگڈون نے چھٹے منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو 1۔0 کی برتری دلائی۔ اس کے بعد دوسرے کوارٹر میں سیمیل وارڈ نے 27 ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 2۔0 کیا۔ میچ کے چوتھے کوارٹر میں 56 ویں منٹ میں سیمیل وارڈ نے اپنا دوسرا گول کر کیا سکور 3۔1 کیا۔ انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں نے میدانی گول کیے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment