Today: Thursday, November, 23, 2017 Last Update: 03:43 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سعید اجمل پر پابندی عالمی کرکٹ کا بڑا نقصان: معین علی

سعید اجمل پر پابندی عالمی کرکٹ کا بڑا نقصان: معین علی

 

لندن، 25 ستمبر (یو این آئی)انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بالر سعید اجمل پر پابندی دنیا بھر کے گیندبازوں کے لیے انتباہ ہے، خاص طور پر ان کے لیے جو دوسرا گیند پھینکتے ہیں۔ اس لیے وہ مجبور ہیں اور اب آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں دوسرا گیند نہیں پھینکیں گے۔روایتی آف اسپن کے بجائے دوسری سمت میں گھوم جانے والی یہ گیند اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں آف اسپنرز کا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور فی الوقت اس گیند کے ماہر ترین بالر سعید اجمل بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی پابندی کا شکار ہیں۔ ون ڈے کرکٹ میں نمبر ایک پوزیشن پر موجود سعید اجمل کو پاکستان کے حالیہ دور سری لنکا میں مشکوک بالنگ ایکشن پر دھر لیا گیا تھا اور بایومکینکس جانچ کے بعد ان کے بالنگ ایکشن کر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں بالنگ سے روک دیا گیا تھا۔

معین علی رواں سال کاؤنٹی سیزن میں سعید اجمل کے ساتھ وارسسٹرشائر کی نمائندگی کر رہے تھے اور نوجوان آل راؤنڈر نے سعید سے کافی مشورے بھی لیے اور ممکنہ طور پر انگلینڈ کے پہلے دوسرا بالر بنتے۔ لیکن اب معین سمجھتے ہیں کہ مشتبہ بالنگ ایکشن کی بنیاد پر بالرز کے خلاف ہونے والی حالیہ کارروائیاں گیندبازوں کو دوسرا پھینکنے سے روکیں گی اور وہ بھی ان بالرز میں شامل ہیں جو مجبور ہوں گے کہ دوسرا نہ پھینکیں۔ البتہ معین کا کہنا تھا کہ وہ دوسرا گیند پر مشق جاری رکھیں گے، لیکن کسی بھی میچ میں دوسرا پھینکنے سے گریز کریں گے اور اپنی توجہ دیگر گیندوں اور بالنگ میں تکنیکی تبدیلیوں پر مرکوز رکھیں گے تاکہ اپنی گیندبازی کو بہتر بنا سکیں۔معروف ویب سائٹ پاک پیشن کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی نژاد کھلاڑی نے کہا کہ دوسرا ایک زبردست ہتھیار اور انتہائی خوبصورت گیند ہے۔ جب میں نے سعید اجمل کو دوسرا پھینکتے اور اس پر بلے بازوں کو بے وقوف بنتے دیکھا تو میں حیران رہ گیا، یہ ایک خوبصورت نظارہ تھا۔
27 سالہ معین علی کا کہنا ہے کہ دوسرا پھینکنے کے لیے بہت مہارت درکار ہوتی ہے اور اس ہنر کو کئی نوجوان بالرز سیکھنا چاہتے ہیں لیکن اب موجودہ صورتحال میں دوسرا نہ پھینک پانا کرکٹ کے لیے ایک بڑا نقصان ہوگا کیونکہ یہی وہ گیند تھی جس نے فی الوقت آف اسپن بالنگ کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ اس وقت ایک حلقہ یہ سمجھتا ہے کہ قانونی دائرے کے اندر رہتے ہوئے دوسرا نہیں پھینکا جا سکتا، اس لیے میری نظر میں تو یہ کرکٹ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔رواں سال اپنے ٹیسٹ کیریئر کے آغاز کے بعد معین علی نے ہندستان کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی فاتحانہ سیریز میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔ ہندستان کے خلاف اپنی اس کارکردگی پر معین علی بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ میرے لیے حیران کن ضرور تھا لیکن مجھے ہمیشہ محسوس ہوتا تھا کہ بالر کی حیثیت سے مجھ میں صلاحیتیں موجود ہے خاص طور پر جب سعید اجمل جیسا گیندباز آپ کو کہے کہ آپ بالنگ کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔ مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ ہندستان کے خلاف بہتر کارکردگی کی مجھے بھی خود سے کوئی توقع نہ تھی۔ قابل بھروسہ افراد کے مشورے اور بالنگ پر محنت نے مجھے یہ صلہ دیا۔انگلینڈ نے دور سری لنکا کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی دستے میں بھی معین علی کو شامل کیا ہے اور یقینی طور پر وہ اگلے سال عالمی کپ کھیلنے والے انگلش اسکواڈ میں ان کی شمولیت کے امکانات روشن ہیں۔

...


Advertisment

Advertisment