Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ٹسٹ کے بعد ٹی 20سیریز بھی برابر

 

نیشام اور ملز کی خطرناک گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسر ا ٹی ٹوئنٹی میچ17رن سے جیت کر سیریز ڈرا کرایا

دبئی، 6 دسمبر (یو این آئی) جیمز نیشام( 25 رن پر تین وکٹ) اور کائل ملز (26 رنز پر تین وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹوئنٹی 20 میچ میں 17 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1۔1 سے ڈرا کرا دی ہے۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو کھیلے گئے دن رات کے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 144 کا اسکور کیا۔ لیکن ٹیم کی بولنگ کے سامنے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان چھوٹے ہدف کے سامنے بھی 127 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔ اسی کے ساتھ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت کر سیریز 1۔1 سے ڈرا کرانے میں کامیاب رہیں۔دبئی میں ہونے والے سیریز کے دوسرے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے برینڈن میک کولم اور کوری اینڈرسن کے بغیر میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا، جبکہ پاکستان نے اویس ضیاء اور محمد عرفان کی جگہ عمر گل اور احمد شہزاد کو جگہ دی۔ جس کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی ایک طرف لیکن پاکستان کے امپائروں کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔ دو ناقص فیصلوں نے دونوں ٹیموں کو نقصان پہنچایا۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم ہدف کے حصول میں لڑکھڑا ضرور گئی تھی لیکن ایک مرتبہ امید بندھی کہ شاید پاکستان میچ جیت جائے اور اْس وقت شاہد آفریدی کھیل رہے تھے۔ اپنی اننگز کی بارہویں گیند پر شاہد آفریدی کے آؤٹ ہوئے کہ میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔ شاہد آفریدی نے گیارہ گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔ اْن کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کو کائل مِلز نے ٹھہرنے نہیں دیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مِلز اورجیمز نیشم نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زخمی ہونے والے احمد شہزاد 33 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے کپتان کو ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنا پڑی۔ بیس اوورز میں بلیک کیپس کی ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 144 اسکور کر سکی۔ اِس میں کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بلے باز لوک رونچی نے 19 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو ایک بہتر پوزیشن میں پہنچایا۔ آٹھ ماہ بعد انجری سے نِجات پا کر عْمر گل نے اس میچ میں عمدہ پرفارمنس دی۔ انہوں نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔میچ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم نے دوسرے میچ کے لیے بھرپور حکمت عملی مرتب کی تھی اور اْس پر عمل پیرا ہو کر وہ میچ جیتنے میں کامیاب رہے اور سیریز کو بھی برابر رکھ پائے۔ ولیمسن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ سات وکٹوں سے ہار گئے تھے۔ میچ ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کے حصول میں دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہو جانے کے بعد اگلے کھلاڑیوں نے کئی گیندوں کو بس کھیلا اور اسکور کو آگے بڑھانے کی کوشش نہیں کی۔اب دونوں ٹیمیں پانچ ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز شروع کریں گی۔ پہلا میچ پیر آٹھ دسمبرکے روز کھیلا جائے گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment