Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 09:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

سرفراز احمد کی بہترین بلے بازی سے پاکستان کی شاندار جیت

 

دبئی، 05 دسمبر (یو این آئی) سرفراز احمد(ناٹ آؤٹ76) کی بہترین اننگز اور اس سے پہلے گیند بازوں کے ذمہ دارانہ مظاہرے کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں سات وکٹوں سے جیت درج کر کے سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کھیلے گئے دن رات کے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹ پر 135 کا اسکور کیا۔ اس کے بعد ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے پانچ گیند باقی رہتے ہوئے 191 اوور میں تین وکٹ پر 140 رن بنا کر جیت اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی جانب سے بلے باز سرفراز نے 64 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے مضبوط ناٹ آؤٹ 76 رنز کی اننگز کھیل کر تنہا ٹیم کو جیت دلا دی، جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ پانچویں نمبر کے بلے باز عمر اکمل نے ناٹ آؤٹ 27 رن بنائے۔ پہلے وکٹ کے لیے سرفراز نے اویس ضیاء (20 )کے ساتھ 51 رنز کی جبکہ چوتھے وکٹ کے لیے عمر کے ساتھ ناٹ آؤٹ 43 رن کی شراکت کی۔دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کے سلسلے میں دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ وہ پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک لمبے عرصے تک کھیلنے کے اہل ہیں۔ انہیں اس بہترین کارکردگی کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔اس میچ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم مقررہ بیس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی، جس کے جواب میں پاکستان نے یہ ہدف 191 اوورز میں 140 رنز بنا کر اس سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔اپنے کیئریر کے پانچویں ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں ستائیس سالہ سرفراز احمد پہلی مرتبہ اوپنر کے طور پر میدان میں اترے اور جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ انہوں نے دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ سرفراز نے اویس ضیاء کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کی شراکت میں اکاون رنز بنائے جبکہ عمر اکمل کے ساتھ کھیلتے ہوئے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 43 رنز سمیٹے۔ اس میچ میں عمر اکمل ستائیس کے انفرادی اسکور پر ناقابل شکست اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔اویس ضیاء بیس اور ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے محمد حفیظ صرف دو رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ چوتھے نمبر کے بلے باز حارث سہیل گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے جب اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اس کے ابتدائی تین کھلاڑیوں جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ تاہم بعد ازاں گْپٹِل، کوری اینڈرسن اور وکٹ کیپر بلے باز لوک رونچی نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ ان تینوں نے بالتریب بتیس، اڑتالیس اور 33 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے کامیاب بولروں میں محمد عرفان اور سہیل تنویر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ انور علی، رضا حسن اور شاہد آفریدی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔اس سیریز کے سلسلے میں دوسرا اور آخری میچ جمعہ دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی تھی۔ نیوزی لینڈ اپنے اس دورے کے دوران پاکستان کے خلاف پانچ ایک روزہ میچ بھی کھیلے گا۔

...


Advertisment

Advertisment