Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:59 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

جرمنی کے خلاف جیت کے ارادے سے اترے گی ہندوستانی ٹیم

 

بھونیشور، 05 دسمبر (یو این آئی) ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ یافتہ اور دنیا کی نویں نمبر کی ہندستانی ہاکی ٹیم اپنی موجودہ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ہفتہ کو یہاں جرمنی کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے ساتھ کھاتہ کھولنے اترے گی۔اسی سال انچیون ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے اور پھر آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز میں فتح درج کرنے والی ہندستانی مرد ہاکی ٹیم کپتان سردار سنگھ کی قیادت میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس وقت بہترین فارم میں ہے۔پریکٹس میچ میں بھی بہترین مظاہرہ کرنے اور نمبر ون رینک آسٹریلیا کو شکست دینے سے اس کے حوصلے بلند ہیں اور امید یہی ہے کہ ہفتہ کو جب ہندوستان گروپ بی کے اپنے پہلے مقابلے میں جرمنی کے خلاف اتریگا تو اس کا مقصد جیت کے ساتھ شروعات کرنا ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں ہندستان کوہالینڈ ،جرمنی اور ارجنٹینا کے ساتھ مشکل گروپ بی میں ہے جبکہ گزشتہ چمپئن آسٹریلیا، بیلجیم ،پا کستان اور انگلینڈ گروپ اے کا حصہ ہیں۔ ٹورنامنٹ دو مرحلے میں ہوگا جس میں راؤنڈ رابن مرحلے اور پھر نا ک آؤٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ پچھلی چیمپئنز ٹرافی میں چوتھے نمبر پر رہی ہندوستانی ٹیم سردار کی قیادت میں مسلسل اچھا مظاہرہ کر رہی ہے۔ آسٹریلیا میں چار ٹسٹ میچوں کی سریز میں اس نے نمبر ایک ٹیم کے خلاف 3۔1 سے جیت درج کی تھی اور پریکٹس میچ میں گزشتہ چمپئن ٹیم کو 2۔0 سے شکست دیکر اس کے حوصلے اور بھی بلند ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ اسی جیت کے سلسلے کو جرمنی کے خلاف بھی وہ جاری رکھے گی۔جرمنی کے خلاف میچ میں کپتان سردار کے علاوہ جن کھلاڑیوں پر سب کی نگاہیں رہیں گی ان میں گول کیپر پی آر شریجیش اہم ہیں۔ حال ہی میں شریجیش کا کھیل قابل تعریف رہا ہے۔ ایشیاڈ فائنل میں شریجیش نے پاکستان کو شکست دینے میں خاص کردار ادا کیا تھا اور آسٹریلیا کے دورہ پر بھی ان کا کھیل شاندار رہا تھا۔لیکن ہندوستان کے سامنے چیلنج کم نہیں ہے۔ حال ہی میں سردار کے پٹھوں میں کھنچاؤ آیا تھا اور آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچ میں ان کی انجری کافی حد تک پریشانی کا سبب بنی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ ڈریگ فل ر روپندر پال سنگھ کی طبیعت بھی خراب ہے اور مشق کے دوران ان کی غیر موجودگی نے بھی شک کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ہندستانی ٹیم کو حال ہی میں اندرونی تنازعات کے چلتے کوچ ٹیری والش کا ساتھ کھونا پڑا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے ٹھیک پہلے ہی والش کا جانا ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ پریکٹس میچوں میں ٹیم کے مظاہرے سے اگرچہ امیدیں ضرور بندھی ہیں لیکن والش کی رہنمائی میں ٹیم انڈیا کے کھیل کی سطح میں گزشتہ ایک سال میں آئے زبردست اچھال کے لئے یہ کہیں سے مثبت نہیں کہا جا سکتا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment