Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پہلے ٹسٹ میں کھیل سکتے ہیں کلارک:لیہمن

 

میلبورن، 05 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک کے کھیلنے کو لے کر کشمکش کی حالت کے درمیان کوچ ڈیرن لہمن نے مثبت اشارہ دیئے ہیں۔ گزشتہ تین ماہ میں تیسری بارہیمسٹرنگ کی چوٹ سے متاثر ہوئے کلارک کوا یڈیلیڈ ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن اس کے لیے انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنا ضروری تھا۔ لیکن ساتھی کھلاڑی فلپ ہیوز کے گزشتہ ہفتے انتقال کی وجہ سے کلارک کا ری ہیبی لٹیشن پوری طرح متاثر ہو گیا۔ اگرچہ کوچ لہمن نے اشارہ دیا ہے کہ کلارک جمعہ سے ا یڈیلیڈ میں ٹیم کا حصہ بنیں گے اور ساتھ ہی اسی دن سے مشق بھی شروع کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک کلارک رننگ اور بیٹنگ کر سکتے ہیں وہ کھیل سکتے ہیں ۔ ہم انہیں پریکٹس میں بلے بازی کرائیں گے اور دیکھیں گے کہ وہ کیسا کرتے ہیں۔ اگر وہ ٹھیک نظر آئے تو وہ ضرور میچ میں ہندستان کے خلاف کھیلنے اتریں گے ۔لہمن نے کہا کہ ہمیں میڈیکل اسٹاف نے ہدایات دی ہیں اس کے علاوہ خود کپتان اور سلیکٹروں سے ہماری بات ہوئی ہے۔ ہم سب ا یڈیلیڈ میں اکٹھا ہوں گے اور آگے کی حکمت عملی کو لے کر بات چیت کریں گے ۔ واضح رہے کہ بدھ کو میکسولے میں ہیوز کے جنازہ کے بعد 33 سالہ کلارک ہیوز کے خاندان کے ساتھ ہی رک گئے ہیں۔اس سے پہلے کوچ نے کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی اگر پہلے میچ میں نہیں کھیلنا چاہتے ہیں تو ٹیم سے باہر رہ سکتے ہیں۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر لہمن نے ان کھلاڑیوں کے نام بتائے بغیر کہا کہ وقت آنے پر پتہ چل جائے گا لیکن فی الحال مجھے امید ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی اس صورتحال سے باہر نکل کر کھیلنا چاہتے ہیں ۔سر پر باؤنسر لگنے سے ہیوز کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد سے باؤنسر کرانے سے متعلق بحث چھڑی ہوئی ہے۔ لیکن لہمن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے میچ میں باؤنسر ضرور دیکھنے کو ملیں گے۔ یہ کھیل ہے اور یہ اس کا حصہ ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment