Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 02:51 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

دوسرے پریکٹس میچ میں بھی بلے بازوں نے بکھیر اجلوہ

 

گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد چار ہندوستانی بلے بازوں نے جمائی نصف سنچری : میچ ڈرا

ا یڈیلیڈ ،05 دسمبر (یو این آئی) مرلی وجے ،وراٹ کو ہلی ،اجنکیا رہانے اور ردھمان ساہا کے بہترین نصف سنچریوں کی بدولت ہندستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے پریکٹس میچ کے دوسرے اور آخری دن سی اے الیون کے خلاف جمعہ کو یہاں 375 کا اسکور بنا کر پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو پختہ کیا ہے۔ورون آرون اور کرن شرما کی قاتلانہ گیند بازی کی بدولت ہندستان نے پریکٹس میچ کے پہلے دن گیند بازی سے متاثر کیا تو دوسرے دن بلے بازوں اور گیند بازوں نے بھی اپنے زوردار مظاہرے سے مثبت اشارہ دیے۔ میچ کے دوسرے اور آخری دن ہندستان نے پہلی اننگز میں 90 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 375 کا اسکور کھڑا کیا۔ہندوستان کے اس بااثر اسکور میں چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ہندوستان نے کل کے 99 رن پر دو وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا تو اس وقت اوپنر مرلی 39 اور وراٹ 29 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ تھے۔ اس کے بعد کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک 21 اوورز میں پانچ وکٹ پر 83 رنز بنائے۔ہندوستان کیلئے مرلی وجے نے ساٹھ اور وراٹ نے چھیاسٹھ رن بنائے۔ مرلی نے 136 گیندوں میں دس چوکے جبکہ وراٹ نے چورانوے گیندوں میں دس چوکے لگائے۔ دونوں بلے بازوں نے تیسرے وکٹ کی رفاقت کے لئے123 رن کی مضبوط ساجھیداری کی۔پانچویں نمبر پر بلے بازی کرنے والے رہانے نے ریٹائرڈ ہرٹ ہونے سے قبل اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ انہو ں نے چونسٹھ گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے چھپن رن بنائے۔جبکہ روہت شرما دورن سے اپنی نصف سنچری سے محروم رہ گئے۔روہت نے 73 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اڑتالیس رن بنائے جبکہ ردھیمان ساہا نے 67 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے اکیاون رن بنائے۔ایک بار پھر گیند بازوں نے متاثر کیا اور سی اے الیون کی دوسری اننگز میں فاسٹ بولر ایشانت شرما نے پانچ اوورز میں محض 08 رنز دے کر دو وکٹ کی شاندار گیند بازی کی۔ امیش یادو،آرون اور کرن نے ایک ایک وکٹ نکالے اور میچ ڈرا پر ختم ہوا۔نو دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل اپنی تیاریوں کوفنشنگ ٹچ دینے میں مصروف ٹیم انڈیا کے گیند بازوں نے پریکٹس میچ کے دوسرے دن بھی اپنے کھیل سے حیرت زدہ کیا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹ گرے جس میں ہندوستانی گیند بازوں نے تین کھلاڑیوں کو صفر پر آؤٹ کیا۔جارڈن سلک نے ناٹ آؤٹ 41 رن کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ ٹیم محض 08 رنز ہی جوڑ سکی تھی کہ آرون نے کل کے مظاہرے کو دہراتے ہوئے ریان کارٹر کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس کے بعد کپتان ایشٹن ٹرنر کو 12 کے اسکور پر یادو نے ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیجا۔ ایشانت نے میتھیو شارٹ کو 26 کے اسکور پر بولڈ کر کے حریف ٹیم کا تیسرا وکٹ لیا۔ اس کے بعد ایشانت نے ایک بار پھر وکٹ حاصل کی اور ایلیکس کیتھ کو ساہا کی مدد سے کیچ کراکر کھاتہ بھی کھولنے کا موقع نہیں دیا۔ کرن نے زیڈ ڈوران کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ ایشانت نے سب سے زیادہ کفایتی گیند بازی کی اور پانچ اوورز میں صرف آٹھ رن دے کر دو وکٹ لیے جبکہ کرن نے پانچ اوورز میں 16 رنز ،امیش نے پانچ اوورز میں 30 رنز اور ورو ن نے چھ اوورز میں 28 رنز دے کر ایک ایک وکٹ لیا۔ پہلے دن ورو ن نے سی اے الیون کی پہلی اننگز میں 143 اوورز میں 41 رنز پر سب سے زیادہ چار جبکہ کرن نے 13 اوورز میں 57 رنز پر تین وکٹ نکالے تھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment