Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:52 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندوستان نے آسٹریلیا کو 2۔0 سے شکست دی

 

بھوبنیشور ،04 دسمبر (یو این آئی) اعتماد سے لبریز اور گھریلو میدان پر کھیلنے کو لے کر حوصلہ افزا ہندستانی مرد ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے اپنے پریکٹس میچ میں نمبر ایک رینک ٹیم آسٹریلیا کو 2۔0 سے شکست دے کر اپنی تیاریوں کو پختہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ایک دیگر مقابلے میں پاکستان نے بھی شاندار جیت کے ساتھ آغاز کیا تھا۔ ہندستان نے بدھ یہاں پریکٹس میچ میں اپنے پول بی کی مضبوط ٹیم آسٹریلیا کو یک طرفہ انداز میں شکست دی۔ آسٹریلیا کو حال ہی میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے والی ہاکی ٹیم نے بہترین مظاہرہ کیا لیکن دونوں ہی ٹیموں نے پہلے دو کوارٹر میں ایک دوسرے کو سخت ٹکر دی جس کی وجہ سے دونوں کوارٹر بغیر گول رہے۔اگرچہ تیسرا کوارٹر ہندوستان کے لیے جیت لے کر آیا جس میں تجربہ کار کھلاڑی گروندر سنگھ اور ایس وی سنیل نے ٹیم کے لیے میچ فاتح گول کیے۔ چیمپئنز ٹرافی خطاب جیتنے کے لیے سب سے بڑی دعویدار مانی جا رہی ایشیاڈ طلائی تمغہ فاتح ٹیم کوچ ٹیری والش کے ہٹ جانے کے بعد ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر رولینٹ اولٹمنس کی رہنمائی میں کھیل رہی ہے۔لیکن اس کے کھیل پر فی الحال اس کا کوئی اثر نہیں دکھا ئی دیا اور پریکٹس میچ میں جیت کے ساتھ کھاتہ کھول کر اس کے حوصلے اور مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔ اولٹمنس نے کہا کہ ہمارا مقصد ہر میچ کو دیکھنا اور اس میں ہونے والی غلطیوں کو سدھارنا ہے۔ ہم مسلسل کھیل میں بہتری لا رہے یں م ہر گیم کے ساتھ بہتر کریں اور آسٹریلیا جیسی نمبر ایک رینک ٹیم کو ہرانا اچھا ہے جسے بنیادی ٹورنامنٹ میں بھی ہمیں ان کے خلاف جیت درج کرنے میں مدد ملے گی ۔نائب کپتان پی آر شریجیش بھی ٹیم کی کامیابی سے خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ آسٹریلیا کے خلاف ہمارا آخری پریکٹس میچ تھا اور اب ہم بنیادی ٹورنامنٹ میں بہتر مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد ہمیں اعتماد ملا ہے کہ ہم مثبت طور پر ٹورنامنٹ کا اختتام کریں گے ۔اس سے پہلے پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے اپنی مضبوط تیاری کا اشارہ دیتے ہوئے گروپ اے میں اپنے پریکٹس میچ میں ارجنٹائن کو 3۔0 سے ہرا دیا۔ پاکستان نے چار کوارٹر کے نئے فارمیٹ میں پورے میچ کے دوران اپنا دبدبہ بنائے رکھا۔ فاتح ٹیم کے لئے محمد عرفان نے پہلے کوارٹر میں محمد ارسلان، قادر نے دوسرے کوارٹر اور محمد رضوان سینئر نے تیسرے کوارٹر میں گول کئے۔ایک اور پریکٹس میچ میں انگلینڈ نے خطاب کے مضبوط دعویدار ہالینڈ کو 1۔1 کے ڈرا پر روک دیا۔

 

...


Advertisment

Advertisment