Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:38 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

روٹ اور بٹلر کی بدولت سیریز میں انگریزوں کی پہلی جیت

 

ہمبنتوتا،4 دسمبر (یو این آئی)جوروٹ (ناٹ آؤٹ48)اور جوس بٹلر (ناٹ آؤٹ55)کی شاندار بلے بازی اور دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹے وکٹ کی رفاقت میں چوراسی رن کی ناٹ آؤٹ ساجھیداری کی بدولت انگلینڈ بارش سے متاثر تیسرے ون ڈے میچ میں میزبان سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس کی بنیاد پر پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں پہلی جیت درج کرلی۔بدھ کو کھیلے گئے ڈے نائٹ میچ میں بارش کی وجہ سے اووروں کی تعداد پینتیس۔ پینتیس کردی گئی تھی۔ سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پینتیس اووروں میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 242 رن بنائے لیکن حریف ٹیم نے پھر ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت اتنے ہی اوور میں 236 رن کے ہدف کو آٹھ گیندوں کے باقی رہتے تینتیس اعشاریہ چار اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ون ڈے میچوں میں سری لنکا نے جیت درج کی تھی۔ انگلینڈ نے اس فرق کو دو۔ایک کردیا ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان السٹر کک نے چونتیس رن کی شاندار اننگ کھیلی۔ بعدازاں معین علی نے چالیس گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے58 رن بنائے۔ الکس ہیلس نے ستائس اور روٹ نے ناٹ آؤٹ اڑتالیس اور بٹلر نے ناٹ آؤٹ 55 رن بنائے۔پہلے وکٹ کی رفاقت میں کک اور معین ے چوراسی رن جبکہ چھٹے وکٹ کیلئے روٹ اور بٹلر نے چوراسی رن کی مضبوط ساجھیداری کی ۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان انجیلو میتھیوز نے چونتیس رن پر سب سے زیادہ دو وکٹ لئے۔ جبکہ دھمیکا پرشا د اور رنگنا ہیراتھ کو ایک۔ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل سابق کپتان سنگاکارا نے باسٹھ گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے ترسٹھ رن بنائے۔اپنی اننگ کا تیرہواں رن بناتے ہوئے سنگاکارا نے ون ڈے میچوں میں اپنے تیرہ ہزار رن پورے کرلئے۔عالمی کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ چوتھے بل بلے باز بن گئے ہیں۔سری لنکا نے سنگاکارا (63)اور لاہیرو تھریمانے (ناٹ آؤٹ باسٹھ)کی نصف سنچری کی بدولت 242 رن کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ لیکن سری لنکا کے گیندباز اس کا دفع کرنے میں ناکام رہے۔تریمانے نے بیالیس گیندوں میں سات چوکے لگائے۔ تلک رتنے دلشان نے 23 اور دھمیکا پرساد نے 21 رن کا تعاون دیا۔انگلینڈ کے لئے کرس ووکس نے اکتالیس رن پر تین وکٹ اور کرس جارڈن نے چھیالس رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment