Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 01:02 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ہندستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مارش کوملی جگہ

 

سڈنی، 04 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے خلاف نو دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم میں شان مارش کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔بلے باز فلپ ہیوز کے انتقال کی وجہ سے ایک ہفتے کیلئے ٹالے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مارش کے علاوہ ان کے بھائی مشیل مارش بھی میزبان ٹیم کا حصہ ہیں۔لیکن مارش کے بلاوے سے کپتان مائیکل کلارک کا ایک بار پھر میچ میں ٹیم کا حصہ بننے پر شک پیدا ہو گیا ہے۔ کلارک ہیمسٹرنگ چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ غور طلب ہے کہ کلارک ہیوز کے ساتھ ہوئے حادثے کے وقت سے ہی ان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور امید ہے کہ بدھ کو ہیوز کے جنازہ کے بعد بھی وہ کچھ اور وقت ان کے خاندان کے ساتھ رہیں گے۔ہیوز کی میچ کے دوران چوٹ لگنے سے ہوئی موت کے بعد آسٹریلوی کرکٹ کی دنیا میں غم کا ماحول ہے اور اسی وجہ سے چار دسمبر کو کھیلے جانے والے میچ کو روکا گیا ۔ لیکن اب بھی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کے پہلے ٹیسٹ تک ذہنی طور پر کھیلنے کو لے کر تیار نہیں ہونے کے سمت میں آسٹریلوی ٹیم میں تبدیلی مسلسل دیکھی جا رہی ہے۔آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑی میکسولے میں ہیوز کے جنازہ میں پہنچے تھے اور ٹیم کا ا یڈیلیڈ میں جمعرات سے میچ کی تیاری شروع کرنے کا امکان ہے۔ اس درمیان ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن نے ایک اخبار میں کہا کہ اگر ہیوز کا انتقال نہیں ہوا ہوتا تو وہ ہندستان کے خلاف میچ میں کھیل رہے ہوتے ۔31 سالہ مارش نے ٹیسٹ کرکٹ میں سال 2011 میں ڈیبو کیا تھا اور آسٹریلیا کی جانب سے نو ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ لیکن فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک بھی رن بنانے میں وہ ناکام رہے تھے جس کے بعد انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔آسٹریلوی ٹیم کے کوچ لہمن نے کہا ہے کہ ہیوز کے انتقال نے پوری قومی ٹیم اور کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے انتہائی قریب لا دیا ہے لیکن اب بھی ان کے لیے کچھ ہی ہفتوں کے اندر اندر میدان پر واپسی کر کے فطری طریقے سے کھیلنا آسان نہیں ہے۔لہمن کے اس کالم سے یہ اشارہ ضرور ملا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں کئی بڑے چہرے آسٹریلوی ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی اپنے اندر کی طاقت کو پہچانیں اور کھیلنے اتریں گے کیونکہ فلپ اگر ہوتے تو وہ بھی ہمارے ساتھ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کھیل رہے ہوتے ۔کوچ نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ کھلاڑیوں کے لیے یہ وقت آسان نہیں ہے اور میں اور مائیکل اس بات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ہم ان کی دیکھ بھال کریں گے اور انہیں واپسی کرنے میں مدد کریں گے۔ ہم اپنا دل کسی حد تک می سولے میں چھوڑ آئے ہیں ۔ہیوز کے انتقال کی وجہ سے ہندوستان کا دوسرا پریکٹس میچ منسوخ ہو گیا تھا لیکن ا یڈیلیڈ کے اوول میں ٹیم انڈیا کو آخر کار پہلے ٹیسٹ سے پہلے سی اے الیون کے ساتھ دو روزہ پریکٹس میچ کا موقع مل گیا ہے۔اس درمیان کرکٹ آسٹریلیا کے پیٹ ووارڈ نے کہاہم ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ( بی سی سی آئی) کا اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ نبھانے کے لیے شکریہ کرتے ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment