Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:34 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اسکواش چمپئن شپ میں ہندستان کی دو دنوں میں دوسری شکست

 

چنئی، 03 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کو ڈبلیواے ایس ایف عالمی خواتین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں اپنے گروپ ڈی میں پانچویں سیڈ فرانس کے ہاتھوں 3۔0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جو اس کی دو دنوں میں دوسری شکست ہے۔ہندوستان کو 13 سے 16 کے بیریکیٹ میں سیڈ دی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے اوپننگ دن اسے ہانگ کانگ سے یک طرفہ انداز میں 3۔0 سے شکست ملی تھی۔ فرانس نے ہندوستان کو گروپ ڈی میں یکطرفہ انداز میں 3۔0 سے شکست دی۔ ہندوستان کو نو سے 13 مقام کے لیے ریس میں بنے رہنے کے لئے اب آسٹریا اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے اگلے دونوں میچ جیتنے ہوں گے۔ہندوستان کی ٹاپ خاتون کھلاڑیوں میں شمار انا ا الن امونی نے ایک بار پھر مایوس کیا اور دنیا کی 40 ویں نمبر کی کھلاڑی کولن امارڈ کے خلاف جارحیت کے ساتھ شروعات کرنے کے باوجود پچھڑ گئیں۔ فرانسیسی کھلاڑی نے انا ا کو 27 منٹ میں 11۔4 ،11۔6 ،11۔5 سے شکست دی۔ دیگر کھلاڑی جوشنا چنپا بھی متاثر نہیں کر پائیں اور دنیا کی چھٹے نمبر کی کھلاڑی یملے سیریم کے ہاتھوں 28 منٹ میں 3 ہار گئیں ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment