Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:58 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

عالمی کپ کیلئے پرانے کھلاڑیوں پر نئے کھلاڑیوں کی دعویداری بھاری

 

نئی دہلی، 03 دسمبر (یو این آئی) سرکردہ دھماکہ خیز سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے اب بھی عالمی کپ میں کھیلنے کا خواب سجا رکھا ہے۔ سہواگ ہی نہیں کئی اور پرانے بڑے کھلاڑی بھی 2015 کے ورلڈ کپ میں اترنا چاہتے ہیں لیکن کافی وقت سے نظر انداز چل رہے ان سابق کھلاڑیوں کے خوابوں پر نوجوان کھلاڑیوں کی دعویداری بھاری پڑ سکتی ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں فروری اور مارچ میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے 30 ممکنہ ہندوستانی کھلاڑیوں کا انتخاب جمعرات کو ممبئی میں ہونا ہے اور پرانے کھلاڑی ہلکی سی امید لگا کر بیٹھے ہیں کہ کم سے کم انہیں ممکنہ کھلاڑیوں میں تو جگہ مل ہی جائیگی۔سہواگ اور ان کے پرانے جوڑیدار گوتم گمبھیر، 2011 ورلڈ کپ کے مین آف ٹورنامنٹ یوراج سنگھ، بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ نے پچھلی خطابی کامیابی میں اہم کردار نبھایا تھا لیکن اس عالمی کپ کے بعد سے دھیریدھیرے یہ تمام کھلاڑی ٹیم انڈیا سے اوجھل ہوتے چلے گئے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment