Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:43 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

پہلے ٹسٹ میچ کیلئے کوئی نرمی اختیار نہیں کی جائے گی:سی اے

 

سڈنی، 03 دسمبر (یو این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے یقین دلایا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ نو دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے کوئی نرمی اختیار نہیں کی جائے گی اور بلے باز فلپ ہیوز کی موت کے بعد اگر کئی کھلاڑی نام واپس لیتے ہیں تو متبادل کھلاڑیوں کو میچ کے لیے تیار رکھا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق کپتان مائیکل کلارک کو ٹسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کے پیش نظر اپنی فٹنس ثابت کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سی اے نے یقین دلایا ہے کہ ہیوز کے انتقال کے بعد مایوس آسٹریلیائی کھلاڑیوں میں اگر کوئی پہلے ٹیسٹ سے ہٹتا ہے تو اس کی جگہ پہلے ہی متبادل کھلاڑیوں کو تیار رکھا جائے گا تاکہ میچ پورے مقابلہ کے ساتھ کھیلا جا سکے۔ 12 رکنی آسٹریلیائی ٹیم میں کپتان کلارک کا نام شامل ہے ۔ جو میکسولے میں ہیوز کی تدفین کے بعد ایڈیلیڈ روانہ ہوں گے۔ ہندوستان کے ساتھ پہلا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں نو دسمبر سے شروع ہونا ہے۔ کلارک کی جمعہ کی صبح سے میچ کے لیے پریکٹس شروع کرنے کی امید ہے۔اگرچہ قومی سلیکٹر راڈ مارش ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن، کپتان کلارک اور سی اے کے افسران ہندوستان کے خلاف متبادل ٹیم کو تیار کر سکتے ہیں تاکہ آخری وقت میں بھی اگر کوئی کھلاڑی ٹسٹ میچ سے اپنا نام واپس لیتا ہے تو وہ ٹیم کا انتظام ٹھیک سے کر سکیں۔واضح رہے کہ تیزگیندباز ریان ہیرس پہلے ہی کھلے طور پر اپنے جذبات ظاہر کر چکے ہیں کہ وہ یوز کے انتقال کے فوراً بعد شاید ہی میدان پر کھیل سکیں۔ سی اے اگرچہ ہر حال میں کلارک کو پہلے ٹیسٹ میں ٹیم میں دیکھنا چاہتی ہے لیکن ہیوز کے بے حد قریبی تصور کئے جانے والے کلارک کی ٹیم میں شمولیت پر صورتحال واضح نہیں ہے۔ اس سے پہلے سی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیمس سدرلینڈ بھی کہہ چکے ہیں کہ بورڈ کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی پر کھیلنیکے سلسلے میں کوئی دباؤ نہیں ہوگا اور ذاتی طور پر اگر کوئی پہلے میچ سے ہٹنا چاہے گا تو بورڈ اس کے جذبات کو سمجھے گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment