Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:43 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

تاج الاسلام ون ڈے میں ہیٹرک کرنے والے بنگلہ دیش کے چوتھے اور تاریخ کے26ویں گیند باز

 

ڈھاکہ، 2 دسمبر (یو این آئی)بنگلہ دیش نے زمبابوے کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کرلی اور آخری مقابلے کی اہم ترین بات نوجوان تاج الاسلام کی ہیٹ ٹرک تھی۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ اپنا پہلا ایک روزہ کھیلنے والے کسی بالر نے ہیٹ ٹرک کی ہو۔میرپور، ڈھاکہ میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میں تاج الاسلام نے اننگز کے 29 ویں اوور میں تناشے پنیانگرا، جان نیومبو اور ٹینڈائی چتارا کی وکٹیں حاصل کیں اور یوں ہیٹ ٹرک کرنے والے بنگلہ دیش کے تاریخ کے چوتھے بالر بن گئے۔ ان کی 11 رنز دے کر 4 وکٹوں کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے زمبابوے صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگیا اور بنگلہ دیش نے 129 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرکے سیریز کے تمام مقابلے جیت لیے۔مجموعی طور پر یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی 36 ویں اور بنگلہ دیش کی چوتھی ہیٹ ٹرک تھی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے پہلی بار ہیٹ ٹرک کا کارنامہ شہادت حسین نے انجام دیا تھا جنہوں نے اگست 2006ء میں زمبابوے کے خلاف ہرارے کے مقام پر تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک پاکستان کے گیند باز جلال الدین نے 1982ء میں کی تھی، جب حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں انہوں نے آسٹریلیا کے روڈنی مارش، بروس یارڈلے اور جیف لاسن کو آؤٹ کیاتھا۔ ان کے بعد 30 مزید بالرز ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں جن میں تازہ ترین اضافہ 22 سالہ بنگلہ دیشی بالر کا ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے گیند باز
جلال الدین (پاکستان)بمقابلہ آسٹریلیا

بروس ریڈ (آسٹریلیا)بمقابلہ نیوزی لینڈ

چیتن شرما (ہندوستان )بمقابلہ نیوزی لینڈ

وسیم اکرم (پاکستان)بمقابلہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا

کپِل دیو (ہندوستان)بمقابلہ سری لنکا

عاقب جاوید (پاکستان)بمقابلہ ہندوستان

ڈینی مورسین (نیوزی لینڈ)بمقابلہ ہندوستان

وقار یونس (پاکستان) بمقابلہ نیوزی لینڈ

ثقلین مشتاق(پاکستان)بمقابلہ زمبابوے

ایڈو برینڈن (زمبابوے)بمقابلہ انگلینڈ

انتھونی اسٹیوارٹ(آسٹریلیا)بمقابلہ پاکستان

ثقلین (پاکستان)بمقابلہ زمبابوے

چمنڈاواس (سری لنکا)بمقابلہ زمبابوے

محمد سمیع (پاکستان)بمقابلہ بنگلہ دیش

چمنڈا واس (سری لنکا)بمقابلہ بنگلہ دیش

بریٹ لی (آسٹریلیا)بمقابلہ کینیا

جیمس اینڈرسن (انگلینڈ)بمقابلہ پاکستان

اسٹیو ہارنیسن (انگلینڈ)بمقابلہ ہندوستان

چارج لینگ ویلٹ (جنوبی افریقہ)بمقابلہ ویسٹ انڈیز

شہادت حسین (بنگلہ دیش)بمقابلہ زمبابوے

جیروم ٹیلر (ویسٹ انڈیز)بمقابلہ آسٹریلیا

شین بانڈ (نیوزی لینڈ)بمقابلہ آسٹریلیا

لست ملنگا (سری لنکا)بمقابلہ جنو بی افریقہ

اینڈریو فلنٹاف (انگلینڈ)بمقابلہ ویسٹ انڈیز

پرویز معروف (سری لنکا)بمقابلہ ہندوستان

عبدالرزاق (بنگلہ دیش)بمقابلہ زمبابوے

کیمر روس (ویسٹ انڈیز)بمقابلہ ہالینڈ

لست ملنگا (سری لنکا)بمقابلہ کینیا اور آسٹریلیا

ڈینیل کرسچن (آسٹریلیا)بمقابلہ سری لنکا

تشارا پریرا (سری لنکا)بمقابلہ پاکستان

کلائنٹ میک کے(آسٹریلیا)بمقابلہ انگلینڈ

روبیل حسین (بنگلہ دیش)بمقابلہ نیوزی لینڈ

پراپر اتسیا (زمبابوے) بمقابلہ جنوبی افریقہ

تاج الاسلام (بنگلہ دیش)بمقابلہ زمبابوے

 

...


Advertisment

Advertisment